بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی میں دو منزلہ عمارت گرگئی‘بچہ جاں بحق‘16 افراد زخمی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 22/10/2007 - 17:55:13 وقت اشاعت: 21/10/2007 - 15:03:22 وقت اشاعت: 21/10/2007 - 11:57:13 وقت اشاعت: 20/10/2007 - 19:41:26 وقت اشاعت: 20/10/2007 - 15:06:50 وقت اشاعت: 20/10/2007 - 11:08:35 وقت اشاعت: 19/10/2007 - 17:14:49 وقت اشاعت: 17/10/2007 - 18:10:50 وقت اشاعت: 12/10/2007 - 16:06:11 وقت اشاعت: 10/10/2007 - 15:16:24 وقت اشاعت: 10/10/2007 - 12:08:48

کراچی میں دو منزلہ عمارت گرگئی‘بچہ جاں بحق‘16 افراد زخمی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اکتوبر2007) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دو منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 16افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی روڈ نمبر 8 پر واقع دومنزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پرفائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہل محلہ کی مدد سے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے سے17 افراد کو نکال لیا گیا۔اس میں سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیاجبکہ باقی زخمی افراد کو لانڈھی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ۔
20/10/2007 - 11:08:35 :وقت اشاعت