ناک سے غبارہ پھلانے سے کان کے میل سے نجات ملتی ہے ٗ تحقیق

کان اور حلق کے درمیان والی نلی ہوا کو ناک سے کان کے بیچ والے حصے میں لے جاتی ہے ٗرپورٹ

منگل 28 جولائی 2015 17:53

ساؤتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء)برطانیہ کی ساؤتھمپٹن یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ناک سے غبارہ پھلانے سے کان کے میل سے نجات ملتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق غبارہ پھلانے کے اس عمل سے کان پر دباؤ بڑھتا ہے اور اس کے نتیجے میں کان کا میل باہر آجاتی ہے تحقیق میں ایسے 320 بچوں کو لیا گیا جن کے کان میں میل تھی۔

انھوں نے دن میں تین بار ناک سے غبارے پھلائے۔ایک مہینے بعد ان میں سے علاج نے کروانے والے 36 فی صد بچوں کے مقابلے 47 فی صد بچوں کے کان صاف ہو گئے تھے۔کان کے میل سے ہر پانچ میں سے چار بچے 10 سال کی عمر تک متاثر ہوتے ہیں۔ اور اس میں اینٹی بایوٹکس، سمیت مختلف اقسام کی دوائیاں بے اثر ہوتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ کان اور حلق کے درمیان والی نلی ہوا کو ناک سے کان کے بیچ والے حصے میں لے جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ جگہ کان کے پردے کے پشت پر ہوتی ہے اور اس میں تین انتہائی چھوٹی اور نازک ہڈیاں ہوتی ہیں جو صوتی لہروں کو کان تک لے جانے میں معاون ہوتی ہیں کان کے میل ان ہڈیوں کی حرکت میں مخل ہوتی ہے اور اس سے سماعت متاثر ہوتی ہے۔سنگین صورت حال میں کان کے پردے میں سرجری کے ذریعے ایک سوراخ کرکے کان کے میل کو نکالا جاتا ہے۔تحقیق کرنے والوں میں شامل ڈاکٹر ایان ولیمسن کے مطابق بہت سے ڈاکٹر پہلے سے ہی غباروں کا استعمال کر رہے ہیں لیکن اس کے بارے میں محدود شواہد تھے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ ذرا عجیب لگ سکتا ہے تاہم یہ با مقصد طریقہ ہے۔ ہم اپنے نتائج کے بارے میں پر اعتماد ہیں اور یہ طریقہ علامات اور زندگی کو بہتر بنانے کے اچھے طریقے کے ساتھ نقصان دہ علاج کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔انہوں نے کہاکہ اب اسے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جانا چاہیے آسٹریلیا میں کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کرس ڈیل مار اور ٹیمی ہوف مین نے کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں لکھا ہے کہ ’مشق کے دوران کان کے میل کے علاج کے لیے غیر طبّی طریقہ پراثر رہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی