پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ اورانٹرنیسنل بیوریجز کمپنی کے درمیان حفظان صحت و غذائیت بارے آگہی پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

جمعرات 13 اگست 2015 12:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مزدوروں کے بچوں میں حفظان صحت اور غذائیت سے آگاہی بار ے ملٹی نیشنل اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے فلاحی پروگراموں کی بھر پور سر پرستی کرے گی ،پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈکے 63سکولوں میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کو غذائیت بارے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے انٹرنیشنل بیوریجز کمپنی کے پروگرام ” ہیلتھی کڈز “ کے دوراس اثرات مرتب ہوں گے ۔

انہوں نے یہ بات پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ اور کمپنی کے درمیان اس پروگرام کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ایم او یو پر ورکرز ویلفیئر بورڈ کی طرف سے سیکرٹری شاہد زمان لک جبکہ کمپنی کی طرف سے سی ایس وی مینجر علی اشعر نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری لیبر سید مبشر حسین ،وائس کمشنر سوشل سکیورٹی خالد سلیم ،ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد ،ڈاکٹر جاوید گل ،میڈیا مینجر عاطقہ میر خان ،پبلک اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز مینجرز منصور نو ر اور محکمہ لیبر کے متعلقہ افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ شاہد زمان لک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تمام سکولوں میں کلاس اول سے میٹرک تک زیر تعلیم طلبا و طالبات کو صفائی کی اہمیت اور غذائیت بارے آگاہی دینے کے لئے کلاس ٹیچرز کو کمپنی کے غذائی ماہرین تربیت فراہم کریں گے جبکہ تربیت حاصل کرنیو الی ماسٹر ٹرینرز ٹیچرز اپنی ساتھی اساتذہ کو مزید تربیت دیں گی ۔

کمپنی بچو ں کوصفائی کی آگہی بارے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی شائع شدہ مفت کتابیں اور ورک بکس فراہم کرے گا ۔وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے پروگرام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بیوریجز کمپنی اپنے اس نان پروموشنل اور نان مارکیٹنگ پروگرام کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مزدور وں کے بچوں کی تربیت اور انہیں غذائیت کے حوالے سے تخلیقی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنے کے لئے مستقبل میں بھی ایسے فلاحی پروگرام جاری رکھے گا ۔

سی ایس وی مینجر علی اشعر نے اس موقع پر بتایا کہ کمپنی 80سے زائد ممالک میں بچوں کو غذائیت کے حوالے سے ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے اور ابتک 70ہزار سے زائد بچوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جا چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آگا ہی پروگرامز کے تحت آئندہ بچوں کے لئے واٹر ایجوکیشن پراجیکٹ کا بھی آغاز کررہا ہے جس سے بچوں میں صاف پانی کی اہمیت بارے شعور اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی