پنجاب بھر میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور مہم جاری

منگل 25 اگست 2015 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویدکی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاکھوں روپے ما لیت کی بغیر رجسٹریشن زرعی ادویات برآمد کرکے9افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لے۔

آن لائن کے مطابق ای ڈی او(زراعت )چوہدری عبدالحمید کی زیر نگرانی ڈی او (زراعت)توسیع نے چک نمبر77 گ ب روہی سیم نالہ جڑانوالہ میں جعلی کھاد تیار کرنے والی فرٹیلائزرفیکٹری پر چھاپہ مار کر مالکان سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانہ کو درخواست بھجوادی جس میں سے5 ۔افراد کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ مالکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے فیکٹری پر چھاپہ مارا تو وہاں ایس ایس پی‘ڈی اے پی اور دیگر اقسام کی کھادیں تیارکی جارہی تھیں ٹیم نے موقع سے ڈرمز‘کنڈے‘بیلچے‘خالی بیگز اور کھاد تیار کرنے والا دیگر سامان قبضہ میں لے لیا جن افراد کو گرفتار کر لیا گیا ان میں محمد جعفر‘محمد عمران‘محمد علی‘سجاد اور شفیق شامل ہیں گذشتہ روزسیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن ) کی ٹیموں نے کامیاب ریڈزکے ذریعے ایلفاکیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ ڈیرہ غازی خاں کی غیر رجسٹرڈ شدہ کارٹیپ اور کاربوفیوران زہروں کے2250تھیلوں کی بڑی مقدار قبضے میں لے کر 2 فراد کو موقع سے گرفتار کروایا۔

محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن گوجرانوالہ کی ٹیم نے مدینہ ٹریڈرز اڈا سوھدھراتحصیل و ز یر آباد ضلع گوجرانوالہ میں چھاپہ مار کر مذکورہ کمپنی کی بغیر رجسٹریشن والی کارٹیپ زہر کے تھیلے قبضہ میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیے اور ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر وادیا ۔اسی طرح محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن سیالکوٹ کی ٹیم نے رندھیر موڑ تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ میں چھاپہ کے دوران صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی سے الفا کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کی بغیر رجسٹریشن کارٹیپ اور کاربوفیوران زہروں کے تھیلے اور ٹرک قبضہ میں لے کر 2افراد کو موقع پرگرفتار کر لیا ۔

ٹیموں نے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے دونوں مقامات سے قبضہ میں لیے گئے ان زہروں کے نمونہ جات حاصل کر کے کیمیائی تجزیہ کے لیے پیسٹی سائیڈ لیبارٹری کو بھجوادیا ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پنجاب کے تمام اضلا ع میں زرعی ادویات میں ملاوٹ کے مکمل خاتمہ کو یقینی بنانے اورملاوٹ کی شرح کو صفر پر لا نے کے لیے موثر مہم جاری رکھیں اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کے سنگین جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی