بند کریں
صحت صحت کی خبریںپنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ‘ مزید آٹھ نئے کیسز سامنے آگئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 01/09/2015 - 14:09:39 وقت اشاعت: 01/09/2015 - 11:46:38 وقت اشاعت: 31/08/2015 - 20:31:43 وقت اشاعت: 31/08/2015 - 17:08:40 وقت اشاعت: 31/08/2015 - 14:32:38 وقت اشاعت: 31/08/2015 - 13:39:43 وقت اشاعت: 31/08/2015 - 12:11:50 وقت اشاعت: 28/08/2015 - 15:18:08 وقت اشاعت: 28/08/2015 - 15:02:24 وقت اشاعت: 27/08/2015 - 16:55:32 وقت اشاعت: 27/08/2015 - 11:28:47

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ‘ مزید آٹھ نئے کیسز سامنے آگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا دوروز کے دوران مزید آٹھ نئے کیسز سامنے آگئے،رواں ماہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہوگئی،ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث صوبے میں ڈینگی وائرس کے متاثرہ افراد میں اضافے کا خدشہ ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید آٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، متاثرہ افراد میں چار ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی،دو ڈی ایچ کیو راولپنڈی اور دو بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج ہیں ‘رواں ماہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہوگئی راولپنڈی میں 35،شیخوپورہ سے 4،لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے تین تین ،فیصل آباد اور نارروال سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے اورصوبے میں مشتبہ کیسز بھی ایک سو پچانوے ہیں۔

31/08/2015 - 13:39:43 :وقت اشاعت