فیصل آباد،الائیڈ اسپتال میں زیر علاج 7مریضوں میں ڈینگی وائر س کی تصدیق

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء).فیصل آبادکے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج 7مریضوں میں ڈینگی وائر س کی تصدیق ہوگئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق فیصل آبادکے الائیڈ اسپتال میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کو علا ج کے لئے لایاگیا تھا۔

(جاری ہے)

جن میں سے 7مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی مریضوں میں 10اور13سال کی دوبچیاں بھی شامل ہیں۔پانچ کا تعلق فیصل آبادجبکہ دوکاٹوبہ ٹیک سنگھ اوردوکاتعلق شاہ کوٹ سے ہے ۔

Your Thoughts and Comments