پاکستان کو بھی پولیو فری ملک بنانے کیلئے تیزی سے کام ہو رہاہے ‘ڈاکٹر نادیہ عزیز

ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:52

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء )ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھی پولیو فری ملک بنانے کیلئے تیزی سے کام ہو رہاہے ۔ 2014 تک پاکستان میں پولیو کے تین سو سے زائد کیس تھے اب ان کی تعداد کم ہو کر تیس ہو چکی ہے ۔ ہماری حکومت کاخواب ملک کو پولیو فری کنٹری بنانا ہے جس کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری اداروں ‘ میڈیا ‘ علمائے کرام ‘ روٹری کلب ‘وکلاء ‘ ایجوکیشن ‘سیاسی راہنماؤں او ردیگر شعبہ ہائے زندگی کا تعاون قابل ستائش ہے ۔

انہوں نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہاکہ پولیو کے خلاف جہاد وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ ہمارا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو کر رہ جائے گا ۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے یہی جذبہ آئندہ بھی جاری رکھنے کی ضرور ت پر ز ور دیا او راس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم جو 14 ستمبر سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ ہیلتھ کو پولیو ٹیموں کا دائرہ کار گھروں ‘ گلی محلوں سے آگے بسوں میں سفر کرنے والے بچوں او رخانہ بدوشوں کی جھگیوں میں مقیم بچوں تک پھیلانے کی ضرورت ہے ۔اجلاس کو بتایاگیاکہ 2014 تک دنیا بھر میں پولیو کے 357 کیسوں میں سے 306 کیسوں کی پاکستان میں نشاندہی ہوئی تھی جو اب یہ تعداد کم ہو کر 36 رہ گئی ہے جس میں سے ابھی تک 30 کیس پاکستان میں ہیں ۔

گذشتہ سال افغانستان میں 26 پولیو کے کیس تھے جو اب کم ہو کر سات رہ گئے ہیں ۔ نائجیریا میں چھ تھے اب کوئی نہیں۔ دیگر ممالک میں 338 میں سے 36 اور افریقی ممالک میں گذشتہ سال 19 کے مقابلے میں اس سال وہاں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ہمیں بھی ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلا حیتیں بروئے کار لانا ہوں گی ۔ یہاں یہ بات خوش آئند ہے کہ اس سال اب تک پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر عاقب نیکوکارہ نے بتایا کہ کے پی کے میں پولیو کے تیرہ ‘ فاٹا میں آٹھ ‘ سندھ او ربلوچستان میں چار چار جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی