پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا

بدھ 9 ستمبر 2015 13:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ۔ ایبٹ آباد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ چار مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایبٹ آباد کے ایک ہسپتال میں ناقص انتظامات کے باعث ڈینگی بخار میں مبتلا چار مریض دم توڑ گئے ۔ ایبٹ آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو کچھ روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اعلانات کے باوجود ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت کسیبھی ہسپتال میں ڈینگی وارڈ قائم نہ ہو سکے جس سے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔ پنجاب کے بعد ڈینگی وائرس خیبرپختونخوا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ایبٹ آباد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز با روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ مریضوں نے وزیر اعلی پرویز خٹک سے اپیل کی ہے کہ صوبے بھر کے بڑے ہسپتالوں میں جلد از جلد ڈینگی وارڈز قائم کئے جائیں اور ہسپتالوں میں ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی جانوں کو بچایا جا سکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی