بند کریں
صحت صحت کی خبریںبچوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند رجحان کو جنم دیتی ہیں ‘سیمی راحیل

صحت خبریں

وقت اشاعت: 30/11/2007 - 14:10:23 وقت اشاعت: 28/11/2007 - 15:45:14 وقت اشاعت: 27/11/2007 - 13:28:58 وقت اشاعت: 25/11/2007 - 15:31:03 وقت اشاعت: 24/11/2007 - 22:34:03 وقت اشاعت: 24/11/2007 - 20:39:46 وقت اشاعت: 24/11/2007 - 13:49:21 وقت اشاعت: 24/11/2007 - 12:30:26 وقت اشاعت: 23/11/2007 - 12:54:28 وقت اشاعت: 21/11/2007 - 14:34:15 وقت اشاعت: 21/11/2007 - 14:33:21

بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند رجحان کو جنم دیتی ہیں ‘سیمی راحیل

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار24 نومبر2007) پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند رجحان کو جنم دیتی ہیں اور سکولوں کی سطح پر بچوں کو مختلف کھیلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہیں ۔ وہ یہ باتیں گزشتہ روز شریف کمپلیکس سٹی سکول کے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر بچوں اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کر رہی تھی۔

سیمی راحیل نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سیمی راحیل نے کہا کہ میں ایک اداکارہ ہونے کے ناطے معاشرے کے مسائل اور مختلف کرداروں کو اجاگر کرتی ہوں سیمی راحیل کی سکول آمد پر بچوں نے شاندار استقبال کیا ۔اس موقع پر سٹی شریف سکول کی پرنسپل مسزغزالی نے سیمی راحیل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تحائف پیش کئے ۔
24/11/2007 - 20:39:46 :وقت اشاعت