بند کریں
صحت صحت کی خبریںقربانی کا گوشت اعتدال کے ساتھ کھائیں‘ طبی ماہرین

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/09/2015 - 12:33:39 وقت اشاعت: 28/09/2015 - 16:20:05 وقت اشاعت: 28/09/2015 - 15:51:26 وقت اشاعت: 28/09/2015 - 15:01:37 وقت اشاعت: 24/09/2015 - 16:37:53 وقت اشاعت: 24/09/2015 - 16:30:36 وقت اشاعت: 23/09/2015 - 14:28:47 وقت اشاعت: 23/09/2015 - 14:08:51 وقت اشاعت: 23/09/2015 - 11:15:00 وقت اشاعت: 21/09/2015 - 16:17:17 وقت اشاعت: 21/09/2015 - 13:00:52

قربانی کا گوشت اعتدال کے ساتھ کھائیں‘ طبی ماہرین

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) عیدالاضحیٰ کے موقع پر قورمہ ‘ بریانی ‘ تکے اور چانپیں‘ مزے مزے کی چٹ پٹی ڈشیں اور کھانے خصوصی طورپر تیار کئے جاتے ہیں لیکن طبی ماہرین کہتے ہیں کہ گوشت کھانے میں اعتدال سے کام لیاجائے اور بلڈ پریشر اور امراض قلب کے مریضوں کو زیادہ احتیاط کرنا چاہیے۔ طبی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ قربانی کا گوشت محتاط ہوکر اعتدال کے ساتھ کھائیں اور گوشت کو 20 دنوں سے زیادہ فریج اور فریزر کی زینت نہ بنائیں جبکہ بار بار فریج کھولنے سے گوشت کی تازگی اور غذائیت بھی متاثر ہوتی ہے جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے ۔

طبی ماہرین باربی کیو سے بھی ہاتھ روکنے کی تلقین کرتے ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ بار بی کیو کا گوشت مکمل نہیں پکتا اس لیے جلد ہضم نہیں ہوتا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے پکوانوں میں مصالحوں کا زیادہ استعمال دل ‘ بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

24/09/2015 - 16:30:36 :وقت اشاعت