بند کریں
صحت صحت کی خبریںلمبے قد والے افراد میں کینسر جیسے موذی مرض کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں‘ تحقیق

صحت خبریں

وقت اشاعت: 03/10/2015 - 17:20:43 وقت اشاعت: 03/10/2015 - 16:58:26 وقت اشاعت: 03/10/2015 - 16:08:42 وقت اشاعت: 03/10/2015 - 13:13:28 وقت اشاعت: 03/10/2015 - 11:55:00 وقت اشاعت: 02/10/2015 - 17:04:11 وقت اشاعت: 02/10/2015 - 12:53:53 وقت اشاعت: 01/10/2015 - 16:19:32 وقت اشاعت: 01/10/2015 - 14:37:11 وقت اشاعت: 01/10/2015 - 13:13:15 وقت اشاعت: 01/10/2015 - 12:22:00

لمبے قد والے افراد میں کینسر جیسے موذی مرض کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں‘ تحقیق

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء )حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لمبے قد والے افراد میں کینسر جیسے موذی مرض کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں،انسانی قد میں ہر چار انچ اضافے کے ساتھ کینسر کے امکانات میں 20 فیصد تک اضافہ ہوتا جاتا ہے۔سویڈن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق مشاہدے میں خواتین و مرد دونوں کو رکھا گیا تھا جس میں بتایا گیا کہ قد میں ہر چار انچ اضافے کے ساتھ خواتین میں کینسر کے امکانات 18 فیصد جبکہ مردوں میں 11 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

جلد کے کینسر کے موذی مرض کا امکان مردوں اور خواتین دونوں کے قد میں چار انچ اضافے کے ساتھ 30فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔ پانچ فٹ سات انچ قد والی سویڈش خاتون میں چھاتی کے سرطان کے 10فیصد امکانات سامنے آئے۔سویڈن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر ایملی بینی نے بتایا کہ ہماری تحقیق نے حیران نتائج برآمد کیے ہیں ہم ایسے افراد میں کینسر کے امکانات کو کم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

02/10/2015 - 17:04:11 :وقت اشاعت