پی ٹی وی لاہور سینٹر کے پروگرا م مینیجر طارق احمد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں

لاہور( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 04 دسمبر2007 ) پی ٹی وی لاہور سینٹر کے پروگرا م مینیجر طارق احمد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ طارق احمد کو بہت جلد ہسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے جہاں وہ چند روز آرام کرنے کے بعد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ طارق احمد کو ڈیڑھ ماہ قبل اچانک فالج کی وجہ سے مقامی میں داخل کروا دیا گیا تھا ۔ طارق احمد کی جگہ پروڈیوسر بشارت احمد خان قائمقام پروگرام مینیجر پی ٹی وی لاہور کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

Your Thoughts and Comments