آرمڈ فورسز انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام دل کی بیماریوں سے متعلق سیمنار کا انعقاد

پیر 5 اکتوبر 2015 15:20

راولپنڈی۔5اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء )پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے صدر میجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی نے کہا ہے کہ دل کی بیماری جو پہلے نہ ہونے کے برابر تھی آج اس کی وجہ سے دُنیا میں ہر سال ڈیڑھ کروڑ انسان لقمہ اجل بن رہے ہیں اور پاکستان میں ہر 6 سے7 منٹ بعد ایک شخص اس بیماری کی وجہ سے دُنیا میں رخصت ہو رہا ہے ۔

پہلے یہ بیماری امیروں اور بزرگوں کی سمجھی جاتی تھی آج زیادہ تر اموات 30 سے 50 سال کے درمیان ہو رہی ہیں اور یہ وہ عمر ہے جس میں کوئی بھی شخص اپنے گھر والوں ، ملک اور قوم کے لئے سب سے زیادہ مفید ہوتا ہے اور ان اموات کی وجہ سے بہت سے مالی، معاشی اور معاشرتی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ وہ گذشتہ روز آرمڈ فورسز انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں دل کی بیماریوں سے متعلق سیمنار سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پناہ ثنا ء اللہ گھمن‘سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عبد القیوم اعوان ، جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن، سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر کرنل ڈاکٹر جنید سلیم،اے ایف آئی سی کے سینئر کارڈیالوجسٹ بریگیڈیئر فرحان طیّب،بریگیڈیئر طارق خٹک ، سینئر ڈاکٹر واجد علی اور پناہ کے سابقہ صدر جنرل (ر) محمد اشرف خان بھی اس موقع پر موجو دتھے ۔

میجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ان اموات سے بچ سکتے ہیں اگر آپ پناہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کریں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پناہ آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کی سہولت کے لئے ایک بہت بڑا کیش فری ہسپتال بھی بنا رہی ہے ، جس پر کام شروع ہو گیا ہے۔ پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) پچھلے ۳۱ سال سے دل کی بیماریوں کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہے اور اسی سلسلہ میں دل کی بیماریوں کے عالمی دن کے موقع پر پناہ، اے ایف آئی سی راولپنڈی ملک آگاہی مہم چلارہی ہے۔

اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹروں نے دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر سے لوگوں کو آگاہ کیا۔۔ ڈاکٹر صاحبان نے لوگوں کو بتایا کہ ہم اپنی خوراک پر کنٹرول کر کے، سگریٹ نوشی، موٹاپا، بلڈ پریشر، شوگر سے بچ کر اور روزانہ پیدل واک کر کے ان بیماریوں پر کافی حد تک قابو پا سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی