بند کریں
صحت صحت کی خبریں انسانی جسم میں نمک کی مقدار بڑھنے سے گردے متاثر ہو سکتے ہیں،طبی ماہرین

صحت خبریں

وقت اشاعت: 07/10/2015 - 13:01:47 وقت اشاعت: 07/10/2015 - 12:34:15 وقت اشاعت: 06/10/2015 - 16:55:25 وقت اشاعت: 06/10/2015 - 14:03:38 وقت اشاعت: 06/10/2015 - 13:22:37 وقت اشاعت: 06/10/2015 - 12:05:47 وقت اشاعت: 05/10/2015 - 16:50:35 وقت اشاعت: 05/10/2015 - 15:20:21 وقت اشاعت: 05/10/2015 - 14:31:57 وقت اشاعت: 05/10/2015 - 14:22:12 وقت اشاعت: 05/10/2015 - 14:08:12

انسانی جسم میں نمک کی مقدار بڑھنے سے گردے متاثر ہو سکتے ہیں،طبی ماہرین

لاہور۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں نمک کی مقدار بڑھنے سے گردے متاثر ہوسکتے ہیں جس سے جسم میں خون کی گردش کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز فزیشن لیڈی ڈاکٹر فائزہ محمود نے کیا۔انہوں نے کہا کہ نمک کی زائد مقدار خون میں میں شامل ہو کر آہستہ آہستہ شریانوں کو بند کرنا شروع کر دیتی ہے اور انسان بلندفشار یعنی ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے جس سے انسا نی جسم،دماغ ،دل اور گردے متاثر ہونے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمک کی زیادتی سے ہڈیوں کے کئی امراض جن میں ہڈیوں کا بھربھرا یا بوسیدہ پن بھی شامل ہے پیدا ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کم نمک والے کھانے استعمال کر کے خود کو صحت مند و توانا رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈبہ بند غذاؤں سے خود کو دور رکھیں نیز والدین بچوں کو بازار کی تیارشدہ غذائیں کھانے سے روکیں ۔انہوں نے کہا کہ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے سادہ غذا کا اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

06/10/2015 - 12:05:47 :وقت اشاعت