پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے تاحال جاری ، مزید 52افراد میں مرض کی تصد یق

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے تاحال جاری ، صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 52افراد میں مرض کی تصد یق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب تاحال ڈینگی وائرس پر قابو نہ پاسکی،بدانتظامی کے باعث راولپنڈی اور ملتان میں ڈینگی وائرس خطرناک صورت حال اختیار کرنے لگا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 52افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی جن میں 40افراد کا تعلق راولپنڈی اور 12ملتان سے ہیں جبکہ صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1ہزار 18تک پہنچ گئی ہے ،تاہم محکمے کے مطابق ڈینگی وائرس کا یہ موسم نومبر تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

Your Thoughts and Comments