بند کریں
صحت صحت کی خبریں`ملک بھرمیں پولیو کیسزکی تعداد36 ہوگئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 09/10/2015 - 15:17:20 وقت اشاعت: 09/10/2015 - 15:17:18 وقت اشاعت: 09/10/2015 - 13:24:36 وقت اشاعت: 09/10/2015 - 13:22:54 وقت اشاعت: 08/10/2015 - 17:05:15 وقت اشاعت: 08/10/2015 - 16:40:51 وقت اشاعت: 08/10/2015 - 15:26:46 وقت اشاعت: 08/10/2015 - 15:10:15 وقت اشاعت: 08/10/2015 - 15:00:20 وقت اشاعت: 08/10/2015 - 13:24:51 وقت اشاعت: 07/10/2015 - 16:45:14

`ملک بھرمیں پولیو کیسزکی تعداد36 ہوگئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)ملک بھرمیں پولیو کیسزکی تعداد36 ہوگئی ہے،رواں سال کے پہلے دس ماہ میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں پندرہ کیسزسامنے آئے۔ڈبلیو ایچ او حکام کی رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں پولیو کیسزکی تعداد چھتیس ہوگئی رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ پندرہ کیسز سامنے آگئے ‘فاٹا میں گیارہ کیسزرپورٹ ہوئے،بلوچستان میں چھ کیس سامنے آئے،پنجاب میں گزشتہ سال تین کیس ‘ رواں سال کے پہلے دس ماہ میں کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا،سندھ میں رواں سال چارکیس سامنے آئے،سندھ کے سب سے بڑے شہرکراچی میں پولیو کا کوئی مریض نہیں ملا،دوہزارچودہ میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد تین سوسات تھی،جوکم ہوکر چھتیس رہ گئی ہے۔

08/10/2015 - 16:40:51 :وقت اشاعت