عوام کو فوری طور پر ڈینگی مچھروں کی افزائش کے عمل کو گھروں اور چھتوں میں قائم ٹھکانوں کا صفایا کرناہوگا‘ ملک محمد اقبال چنٹر

جمعرات 8 اکتوبر 2015 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ حکومت نے مختلف رپورٹوں کی بناء پر ڈینگی کی افزائش میں تیزی کے بعد تمام محکموں کی جانب سے منظم طریقہ سے ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر اقدامات تیز کردئیے ہیں، عوام کو فوری طور پر ڈینگی مچھروں کی افزائش کے عمل کو لگام ڈالنے کے لیے گھروں کے اندر اور چھتوں پر ان کی افزائش کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا جبکہ ٹائروں کی دکانوں ، گوداموں اور پانی کے جوہروں کا بھی فوری طور پر خاتمہ کرنا ہوگا، اس سلسلے میں صوبہ بھر کی کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیاں رول ماڈل کا کردار ادا کررہی ہیں جہاں پر صفائی نصف ایمان کو حقیقی فوقیت حاصل ہے۔

اس امر کا اظہار انہوں نے سوئی گیس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ڈی ایچ اے کے کمیونٹی ہال میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹو، رجسٹرار کوآپریٹو، ڈسٹرکٹ کوآپریٹو آفیسر سیٹھ محمد اقبال ڈی ڈی سی او فرخ حیات پنوں اور دیگر افسران کے علاوہ مختلف سوسائٹیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمدا قبال چنٹر نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں تاہم ان کوششوں میں بھرپور عوامی شرکت ڈینگی پر موثر انداز میں قابوپانے کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تمام صورت حال کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو ڈینگی پر قانو پانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اس موذی وبا پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کا نئی حکمت عملی کے تحت تمام ٹاؤن اور یونین کونسلوں میں باہمی مشاورت اور حکمت عملی کے ذریعے سپرے اور فوگنگ کی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی