سرطان پر تحقیق کرنے والے کے لئے برطانوی تنظیم کی 100ملین پاوٴنڈ کی پیشکش

پیر 12 اکتوبر 2015 16:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)برطانیہ میں سرطان کے لیے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کینسر ریسرچ یو کے نے بین الاقوامی سائنس دانوں کو سرطان سے نمٹنے کے نئے طریقوں پر تحقیق کے لیے 100 ملین پاوٴنڈ کی پیشکش کی ہے۔کینسر ریرسرچ یوکے نے سات نئے چیلنجز کو سامنے ر کھا ہے جن کے بارے میں اس کا کہناہے کہ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب سرطان پر کی جانے والی تحقیق میں اب تک نہیں ملا ہے ۔

پہلی گرانٹ کا اعلان اگلی خزاں میں کیا جائے گا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2012 میں سرطان کے 14 ملین نئے مریض سامنے آئے جبکہ 2ء8 ملین اس بیماری کے سبب موت کے منہ میں چلے گئے۔توقع ہے کہ اگلی دو دہائیوں تک دنیا بھرمیں سرطان کے نئے مریضوں کی تعداد سات فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ان مریضوں میں 60 فیصد سے ذیادہ کا تعلق افریقہ، ایشیا، اور وسطی اور جنوبی امریکہ سے ہوگا۔

سرطان کی ایک بڑی وجہ سگرٹ نوشی ہے اور دنیا بھر میں سرطان سے مرنے والے افراد کا پانچواں حصہ اسی وجہ سے اس مرض کا شکار ہوتا ہے۔گرینڈ چیلنج بورڈ کے چیئرمین اور امریکہ کے نیشنل کینسر انسٹیٹیو ٹ کے سابق دائرکٹر رک کلاسنر کا کہنا ہے کہ کینسر پر اس پیمانے کی تحقیق کبھی نہیں کی گئی۔ یہ تحقیق ایک بڑی اور جرات مندانہ کوشش ہے اور میں سفر کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔

پہلے مرحلے میں پانچ سال کے عرصے کے لیے 20 ملین پاوٴنڈ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔کینسر ریسرچ یوکے کا کہنا ہے کہ اس کا منصوبہ ہے کہ اگلے پانچ سالوں تک کم از کم ایسے پانچ مزید گرینڈ چیلنج ایوارڈ دئے جائیں تاکہ سرطان کی تحقیق کے مختلف شعبوں میں نئے خیالات پیدا کئے جاسکیں۔گرینڈ چیلنج پینل میں سرطان کے مریضوں کومشورہ دینے کا کام کرنے والی مارگریٹ گرے سون کا کہنا ہے کہ میں اپنی چھ قریبی دوستوں سمیت چھاتی کے سرطان کا شکار ہوئی اور اگلے پانچ سالوں میں ان باقی تمام کی موت واقع ہوگئی۔

اس لیے مجھے اس بات کی بہت فکر ہے کہ مستقبل میں سرطان کے مریضوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور مجھے لگتا ہے کہ گرینڈ چیلنج کے ذریعے کینسر ریسرچ یوکے اس کا کوئی راستہ تلاش کر لے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی