اسہال، ڈائریا بچوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ، ہر سال 5 ہزار بچے پانچ سال تک پہنچنے سے پہلے مر جاتے ہیں، اعجاز احمد خان

بدھ 14 اکتوبر 2015 16:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) اسہال/ڈائریا‘بچوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ہرسال5000بچے‘5سال تک کی عمر تک پہنچنے سے پہلے‘ حفظان صحت سے عدم توجہ کی وجہ سے اور ڈائریا میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہوجاتے ہیں اس لئے صحت کے تحفظ کے لئے ہاتھ دھونا ایک روایتی ویکسین کی حیثیت رکھتا ہے اس کیلئے سادہ اور موثر اقدامات یعنی پانی‘صابن‘ صفائی اور خشک کرنے کے عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے اس کے نتیجے میں آپ ڈائریا اور سانس کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

یہ بات شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ماہر کنسلٹنٹ برائے اطفال اعجاز احمد خان نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شفاانٹرنیشنل ہسپتال نے ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پہ ایک شاندار آگاہی کا پروگرام شفا کے سرسبز لان میں منعقد کیا۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد بیماری کی روک تھام کے لئے ایک موثر اور سستا طریقہ کے طور پر صابن کے ساتھ ہاتھ دھونے کی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا تھا۔

ڈاکٹروں‘ سکول کے بچوں‘ان کے والدین‘ اساتذہ اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے عام باشندوں کی ایک بڑی تعدادنے خاص طو رپر اس رنگا رنگ پروگرام میں شرکت کی۔اس سال ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے لئے موضوع”حفظان صحت کے لئے ہاتھ بڑھاؤ“ تھا۔بچوں نے پیٹنگ مقابلہ‘تقریر مقابلہ اور متعدد دلچسپ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔شفا کے ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر میاں امجد سہیل نے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے بچوں میں تحفے اور انعام تقسیم کئے۔

ڈاکٹر اعجا زاحمد خان نے لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صابن سے ہاتھ دھونا‘ موسمی فلو‘ عام سردی‘ وائرل بیماریوں کے خلاف سب سے سستا اور سب سے موثر ویکسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریا‘آنتوں کی بیماریوں‘ شدید سانس کی بیماریاں جو دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کی جان لے لیتی ہیں سے بچنے کے ضروری ہے کہ کھانے کی تیاری سے پہلے اور دوران‘کھانا کھانے کے بعد‘ زخموں کوہاتھ لگانے کے بعد‘ کھانسنے کے بعد‘ ناک کی صفائی کے بعد اور بیمار کی دیکھ بھال کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے چاہئیں۔

ڈاکٹر اعجاز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹوائلٹ کے استعمال کے بعد صابن سے ہاتھ دھونا بہت اہم ہے کیونکہ یہ ڈائریا کی بیماریوں‘ ہیضہ‘دیگر تمام عام وبڑے پیمانے پر گیسٹروانفیکشن‘انفلوئنزا اورنمونیا اور سانس کی بیماریوں کے لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔صابن سے ہاتھ دھونا ڈائریا کی بیماری کے خطرے کو 50سے30فیصد تک اور سانس کی نالی کے انفیکشن کو 45سے21فیصد تک کم کردیتا ہے۔شفاکے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر منظورالحق قاضی اور چیف آپرییٹنگ آفیسر عزیزاحمد جان نے باضابطہ تقریب کا افتتاح کیا اور بچوں کو صحت مند رہنے کے لئے باقاعدگی سے صحت مند عادات اور حفظان صحت کے مطابق ہاتھ دھونے کواپنانے کی ہدایت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی