آسٹیو پراسس سے بچنے کے لیے دودھ ، دہی اور کیلشیم پر مبنی غذاؤں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے ‘ حکماء

بدھ 21 اکتوبر 2015 13:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء )موجودہ دور میں ہڈیوں کے امراض میں اضافہ کی بنیادی وجہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی اور کولا مشروبات وغیرہ کا زیادہ استعمال ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام آسٹیو پروسس کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ ایک سیمینار میں حکیم محمد احمد سلیمی جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن نے کیا اجلاس کی صدارت حکیم محمد جاوید رسول صدر پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن نے کی جبکہ ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حکیم محمد افضل میو ، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم غلام مرتضی مجاہد ، حکیم وسیم انور ، حکیم عطا ء الرحمان صدیقی ،حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم عمر فاروق گوندل نے " ہڈیوں کا بھربھرا پن ،اسباب ،علامات اور علاج " کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ دور میں غذائی معمولات کے حوالہ سے جو تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اس سے ہماری صحت مجموعی طور پر شدید متاثر ہو ئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں بیماریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے حکیم محمد افضل میو نے اس موقع پر کہا کہ ہڈیوں کے امراض اور اس جیسے امراض سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے معمولات زندگی کو فطرت کے عین مطابق بنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ ان امراض سے محفوظ رہنے کے لیے کولا مشروبات، کیفین پر مبنی دیگر غذائیں ، گوشت اور بازاری کھانوں کا استعمال کم سے کم کردیں اس موقع پر مقررین نے حکومتی ارباب بست و کشاد سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دکھی اور بیمار انسانیت کی خدمت کے لیے پاکستان میں طب یونانی جو کہ اس خطے کا مقبول ترین قدرتی طریقہ علاج ہے اس کے فروغ اور ترقی کے لیے مناسب اقدامات کریں تاکہ ملکی مسئلہ صحت کو حل کرنے میں پیش رفت ہو سکے- اور یہ طریقہ علاج اس خطے کے عوام کے مزاج کے عین مطابق ہے - مقررین نے مزید کہا کہ آسٹیو پراسس سے بچنے کے لیے دودھ ، دہی اور کیلشیم پر مبنی غذاؤں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے نیز ٹماٹر ،سیب اور دیگر پھلوں و سبزیوں پر مشتمل غذاؤں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی