نامور ہیرو اظہار قاضی گزشتہ رات کراچی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔مرحوم کے انتقال پر یوسف خان ‘بہار ‘ریما ‘نغمہ ‘صائمہ ‘سید نور ‘غلام محی الدین ‘بابر ہ شریف ‘انجمن اور دیگر کا اظہار افسوس

پیر 24 دسمبر 2007 14:05

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 24. دسمبر2007 ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہیرو اظہار قاضی گزشتہ رات تقریبا پونے دو بجے کراچی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ وہ اپنے گھر ایک دعوت میں احباب کے ہمراہ موجود تھے کہ اچانک انکی طبعیت خراب ہو گئی اور فوری طور پر انہیں نزدیکی ہسپتال لیجایا گیا جہاں طبی امداد سے قبل ہی وہ انتقال کر گئے ۔

اداکار اظہار قاضی نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی اور کراچی کے ٹی وی ڈراموں سے کیا تھا ۔ مرحوم نے لاہور میں شباب کرانوی مرحوم کی فلم ”روبی “سے آغاز کیا تھا ۔ لاہور میں اظہار قاضی نے تقریبا 70سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ انکی جوڑی اداکار ہ شبنم ‘نادرہ ‘بابرہ شریف ‘رانی بیگم ‘انجمن ‘ممتاز ‘نجمہ ‘نیلی‘ریما ‘اداکارہ صائمہ اور دیگر اداکاراؤں کے ساتھ بڑی مقبول رہی ۔

(جاری ہے)

اظہار قاضی ایک تعلیم یافتہ گہرانے سے تعلق رکھتے تھے اور انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ اسٹیل مل کراچی میں ملازم رہے ۔ مرحوم کی شکل و صورت بھارتی اداکار امیتابھ بچن سے بہت ملتی تھی جس کی وجہ سے ان پر امیتابھ کی نقل کرنے کا بھی الزام عائد رہا مگر بہت جلد مرحوم نے اپنی انفرادی پرفارمنس سے اپنا آپ منوا لیا ۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑی ہے ۔

مرحوم کی مشہور فلموں میں ”ناچے ناگن “انسانیت “گورنر “خزانہ “آن “کالا راج “ڈنڈے دا دور “سخی باد شاہ “اور دیگر بہت ساری فلمیں شامل ہیں ۔ مرحوم نے سات سال قبل موجودہ فلموں میں معیاری کردار نہ ملنے کے سبب فلموں میں کام چھوڑ کر دوبارہ ٹی وی کا رخ کر لیا تھا اور لاہور سے کراچی منتقل ہو گئے تھے ۔ مرحوم ان دنوں متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے علاوہ اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہے تھے ۔

مرحوم کے اچانک انتقال پر فلمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ اظہار قاضی کے انتقال پر مآپ کے چیئر مین و اداکار یوسف خان نے کہا کہ اظہار قاضی ایک خوبصورت اور وضعدار انسان تھے انکی وفات کا بہت غم ہے ۔ اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ مرحوم میرے اچھے دوستوں میں سے تھے اور شفیع محمد کے بعد اظہار قاضی کی جدائی نے غمگین کر دیا ہے ۔

اداکارہ انجمن نے اظہار قاضی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی خوش مزاج اور محبت کرنے والے انسان تھے ۔ اداکارہ بابرہ شریف نے مرحوم کے انتقال کوفلمی صنعت کا ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ۔ ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ اظہار قاضی ایک مکمل ہیرو تھے ۔ سید نور نے کہا کہ اظہار قاضی جیسے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔

ہدایتکار اقبال کشمیری نے کہا اظہار قاضی بطور فنکار انتہائی ذہین اور خوبصورت پرفارمنس دینے والے اداکار تھے ۔ اداکارہ بہار بیگم نے کہا کہ سلطان راہی کے بعد اظہار قاضی نے انکا خلا پر کرنے کی کوشش کی تھی اور وہ بطور فنکار کسی حد تک کامیاب رہے تھے انکی وفات کا انتہائی دکھ ہوا ہے ۔ اداکار طارق شاہ نے کہا اظہار قاضی میں ایک مکمل ہیرو کی تمام خوبیاں موجود تھیں ۔

سینئر اداکارہ نغمہ بیگم نے کہا کہ اظہار قاضی میری بہت عزت کرتے تھے مجھے یوں محسوس ہوا ہے کہ جیسے میرا حقیقی بیٹا مجھ سے بچھڑ گیا ہو۔ پرویز کلیم نے کہا کہ اظہار قاضی ناصرف اچھے فنکار بلکہ اچھے دوست بھی تھے اور انہوں نے میرے لکھے ہوئے کرداروں کو زندگی دی ۔ ہدایتکار داؤد بٹ نے کہا کہ اداکار اظہار قاضی کردار میں ڈوب کر پرفارمنس دیتے تھے ۔

اداکارہ ریما نے اظہار قاضی کے اچانک انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پاکستان کے منفرد انداز کے ہیرو تھے ۔ اداکارہ صائمہ نے کہا کہ میرے ہمرا ہ اظہار قاضی کی یاد گار پرفارمنس پر مبنی فلمیں کبھی نہیں بھلائی جا سکیں گیں ۔ انکے علاوہ اظہار قاضی کے اچانک انتقال پر فلمسٹار لیلیٰ ‘نرما ‘راحیلہ آغا ‘سعود ‘بابرعلی ‘نرگس ‘ارباز خان ‘شفقت چیمہ ‘ببوبرال ‘سہیل احمد ‘میگھا ‘امان اللہ ‘وینا ملک ‘میرا ‘ریشم ‘اور دیگر بہت سے شوبز فنکاروں نے انتہائی گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی