بند کریں
صحت صحت کی خبریںراولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،مزید 90 افراد میں وائرس کی تصدیق

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/11/2015 - 13:34:29 وقت اشاعت: 04/11/2015 - 22:46:04 وقت اشاعت: 04/11/2015 - 15:07:09 وقت اشاعت: 04/11/2015 - 14:43:21 وقت اشاعت: 04/11/2015 - 13:55:06 وقت اشاعت: 04/11/2015 - 13:25:30 وقت اشاعت: 04/11/2015 - 12:36:26 وقت اشاعت: 04/11/2015 - 12:21:34 وقت اشاعت: 03/11/2015 - 16:52:11 وقت اشاعت: 03/11/2015 - 11:30:14 وقت اشاعت: 02/11/2015 - 15:31:02

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،مزید 90 افراد میں وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4 نومبر۔2015ء )راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج 90 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔راولپنڈی میں تاحال ڈینگی کے وار جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں میں مزید 90 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کردی گئی ۔ محکمہ صحت پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج 90 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی جس کے بعد رواں برس شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 814 ہو گئی ۔

متاثرہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 38 مریض ہولی فیملی میں ،42 بے نظیرہسپتال میں جب کہ 10 مریض ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔واضح ر ہے کہ راولپنڈی میں رواں برس ڈینگی وائرس سے اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

04/11/2015 - 13:25:30 :وقت اشاعت