ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

منگل 10 نومبر 2015 11:43

کراچی/ملتان/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔کراچی کے تین اضلاع شرقی، غربی اور وسطی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران دس لاکھ 25 ہزار 343 بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلالئے جائیں گے، پولیو رضا کاروں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے۔

مہم ضلع غربی کی بیالیس یونین کونسلز اور ضلع وسطی کی 51 یو سیز میں چلائی جا رہی ہے۔ ضلع غربی میں پانچ لاکھ سولہ ہزار چھ سو، ضلع وسطی میں تین لاکھ پنتالیس ہزار سات سو جب کہ ضلع شرقی میں ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق شہر میں جاری پولیو مہم کے دوران رینجرز کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسٹ زون میں 108 اہلکار،ویسٹ میں 664، ساوتھ میں 100 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 60 موبائلیں،98 موٹر سائکل اسکواڈ اور 872 اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔ تینوں اضلاع میں دو ہزار 295 پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے تقریباً تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔دوسری طرف ملتان میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا جس میں لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو کے قطر پلانے کے لیے 18 سو سے زائد ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں

جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کا اندراج کریں گے جب کہ شہر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں ہیلتھ سنٹروں اور اہم چوکوں پر بھی والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطر پلا سکتے ہیں۔کوئٹہ سمیت صوبے کے 30 اضلاع میں بھی سہ روز پولیو مہم شروع کر دی گئی، 24 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی ، ورکرز کی حفاظت کے لئے پولیس ، بی سی اور لیویز تعینات کی نفری تعینات کر دی گئیں۔

کوئٹہ میں 3 لاکھ 75 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے 9 سو ٹیمیں تشکیل دیں گئی ہیں، پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے ایک ہزار8 سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے لیویزکی نفری تعینات کی گئی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان اور ڈونر اداروں کے تعاون صوبے کے 30اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 24 لاکھ 75 ہزار 616 بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے 6 ہزار 603 ٹیمیں تشکیل دیں گئی ہیں جو گھر جانے کے علاوہ ٹرانزٹ ہسپتالوں ، بنیادی صحت کے مراکز ، ریلوے اسٹیشن ، بس اڈوں اور ائیرپورٹ پر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی