زلزلہ زدہ علاقوں میں برفباری،متاثرین کی مشکلات ناقابل برداشت ہوگئیں

بچے اور بڑے ، سانس اور سینے کے انفیکشن ، نزلہ ، زکام ، کھانسی اور جلدی امراض کا شکار زلزلہ زدگان کے لیے حکومتی امداد ناکافی ہے، ملا لہ

بدھ 11 نومبر 2015 11:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،جس کے باعث متاثرین زلزلہ کی مشکلات ناقابل برداشت ہونے لگی ہیں ،ملالہ یوسف زئی نے امداد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے مزید کچھ کرنے کی اپیل کی ہے۔زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بارش اور برفباری سے پیدا مشکلات کے باوجود پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے تاہم صحت کی سہولیات سخت موسم کی وجہ سے ناکافی ثابت ہورہی ہیں ،مالاکنڈ سمیت زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں برفباری جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

زلزلہ زدہ علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث متاثرین بھیگے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں ، منفی درجہ حرارت نے متاثرین کی مشکلات بڑھادی ہیں۔

(جاری ہے)

بچے اور بڑے ، سانس اور سینے کے انفیکشن ، نزلہ ، زکام ، کھانسی اور جلدی امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ زلزلہ متاثر علاقوں کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے جمعہ تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے ، زلزلہ زدگان کے لیے حکومتی امداد ناکافی ہے،متاثرین کھلے آ سمان تلے پڑے ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ زلزلہ زدگان کے لیے حکومتی امداد ناکافی ہے،بے گھرمتاثرین کھلے آ سمان تلے پڑے ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ شدید بارشوں نے زلزلہ متاثرین کے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ شانگلہ اورسوات کے زلزلہ متاثرین کی خبرلیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی