صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس ’’بی ‘‘ اور ’’سی ‘‘ کی تشخیص اور ویکسینیشن کے تقریباً 54خصوصی کیمپ لگائے گئے

منگل 17 نومبر 2015 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کی طرف سے ماہ اکتوبر 2015کی جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس ’’بی ‘‘ اور ’’سی ‘‘ کی تشخیص اور ویکسینیشن کے تقریباً 54خصوصی کیمپ لگائے گئے جن میں تقریباً29748افراد کو ہیپاٹائٹس ’’بی ‘ ‘ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جبکہ 5834افراد کے خون کے ٹیسٹ کیے گئے، اس کے ساتھ پروگرام مینیجر کی ہدایات پر سندھ میں 75سے زائد ہیپاٹائٹس مراکز میں 15197افراد کو ہیپاٹائٹس ’ بی ‘ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، اسی طرح ماہ اکتوبر 2015میں تقریباً 44945افراد کو بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں 756، گوٹھ لطف آباد سعید آباد مٹیاری میں 150، گوٹھ یار محمد کھوسو میں 50، گوٹھ مدد پور جیکب آباد میں 1500،گوٹھ باؤ خان پٹھان مٹیاری میں130، گوٹھ سلیمان کھوسو باؤ خان پٹھان مٹیاری میں 145، گوٹھ دریا خان ڈاہری مٹیاری میں 105، گوٹھ علی حسن ہنگورجو سانگھڑ میں 272، گورنمینٹ بوائز اسکول جھول سانگھڑ میں 610، تعلقہ ہیڈ کوارٹر تھانہ بولا خان جامشورو میں 195، تعلقہ ہسپتال ہالا مٹیاری میں 186، ریلوے کالونی کیمپ کراچی میں 131ڈسٹرکٹ جیل شکار پور میں 151، جوڈیشل لاک اپ کشمور ایٹ کندھکوٹ میں 24، گوٹھ امام الدین چاچڑ کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں 118، سیشن کورٹ گھوٹکی میں 47،مدرسہ تعلیم القرآن رامو ولی گھوٹکی میں 210، سوائی فاؤنڈیشن گھوٹکی میں 290، الرحمان ماڈل اسکول کھوہارو گھوٹکی میں 610، میر واہ گورچانی سٹی میر پور خاص میں 406، گوٹھ سلیمان سومرو ٹنڈو محمد خان میں 339، گورنمینٹ پرائمری اسکول شہدادپور سانگھڑ میں 1101گوٹھ نیئر بائی شہداد پور سانگھڑ میں 1853، گوٹھ در پاؤ خیر پور میں 1065گوٹھ منڈی تعلقہ مورو نوشہرو فیروز میں 629، پرائمری اسکول پولیس ہیڈ کوارٹر دادو میں 220، گوٹھ مراد چھلگری ماتلی بدین میں 1060، گوٹھ حاجی ساون اسکول ماتلی بدین میں 218، گوٹھ تنیا بکا شاھ نوشہرو فیروز میں 855، گوٹھ بی ایچھ یو پھل نوشہرو فیروز میں 154، کالج روڈ نوشہرو فیروز میں 308، ڈسٹرکٹ جیل نوشہرو فیروز میں 35، اﷲ آباد کنڈیارو نوشہرو فیروز میں 188، ویریئس اسکولس ان تعلقہ روہڑی سکھرمیں 3000، ڈسٹرکٹ جیل بدین میں 33، رینجرز ہیڈ کوارٹر 94ونگ کراچی میں 442، ویریئس اسکولس ان تعلقہ سہون دادو میں 4739، فاطمید فاؤنڈیشن ٹنڈو الھیار میں 86، گوٹھ رحمت اﷲ ڈومکی دلشک سانگھڑ میں 530، گوٹھ سونا خان مری سانگھڑ میں 430، گوٹھ پرانی بدھ ،پنو عاقل سکھر 900، گوٹھ سادھوجا پنو عاقل سکھر 1200، کے ٹی این نیوز آفس حیدرآباد میں 207، بیدار انسانیت ویلفیئر کراچی میں 89، رینجرز ونگ 83جامعہ ملیا ملیر کراچی میں 684، رینجرز 82ونگ کراچی 250، اڈیرو لعل ویلفیئر فاؤنڈیشن سانگھڑ 180، گوٹھ مٹھن سانگھڑ میں 310، گوٹھ بڈھو ڈاہری ٹنڈو آدم سانگھڑ 180، روشن تارا اسکول گھوٹکی میں 1172، گوٹھ محمد پور گھوٹکی میں 302اور ایجوکیٹر اسکول گھوٹکی میں 893کیمپیں لگائی گئیں اور دیگر مقامات پر ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ وزیر صحت جام مہتاب ڈہر کی ہدایات پر ہیپاٹائٹس سے بچاؤ و احتیاطی تدابیر کے آگاہی سیمینار بھی منعقد کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تمام کیمپس کی نگرانی متعلقہ اضلاع کے مانیٹرنگ آفیسرز نے کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی