سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے بے نظیربھٹو کو طبی امداد دینے والے ڈاکٹروں ، پولیس افسران اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے جائے شہادت کے قریب نصب سائن بورڈ پر فائرنگ سے ہونیوالا سوراخ بھی مل گیا ۔ مختلف زاویوں سے تصاویر بنالی گئیں۔(اپ ڈیٹ)

اتوار 13 جنوری 2008 18:17

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 13. جنوری2008 ) محترمہ بے نظیربھٹوکیس کی تحقیقات کرنیوالے برطانوی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے تحقیقات کے تیسرے مرحلے میں بے نظیربھٹو کو طبی امداد دینے والے ڈاکٹروں  جائے وقوعہ پر موجود پولیس افسران اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے جبکہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو جائے شہادت کے قریب نصب سائن بورڈ پر فائرنگ سے ہونیوالا سوراخ بھی ملا ہے جس کی جدید آلات کے ذریعے مختلف زاویوں سے ویڈیو اور تصاویربنوائی گئیں اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو صبح آٹھ بجے سکاٹ لینڈ یارڈ کی سات رکنی ٹیم کو پولیس لائن سے سخت حفاظتی حصار میں لیاقت باغ لایا گیا جہاں پر انہوں نے تقریباً چھ گھنٹے تک تحقیقات کی ٹیم کے ہمراہ سی پی او سعود عزیز  ایس ایس پی آپریشنل یاسین فاروق  ایس پیز خرم شہزاد وڑائچ  سلطان محمود چدھڑ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود رہے تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثے کے قریب فائرنگ سے ہونے والے ایک سوراخ پر پولیس افسران سے پوچھ گچھ کی اور اس کھوج ہیں رہے کہ یہ سوراخ پسٹل  رائفل یا کسی دیگر اسلحہ سے ہوا ہے تحقیقاتی ٹیم نے سابقہ ریکارڈ کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنل یاسین فاروق کے بیانات ریکارڈ کیے گئے صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک ٹیم نے لیاقت باغ جلسہ گاہ سے جانے حادثے تک ماہرانہ انداز میں اپنی تحقیقات مکمل ہے اور شواہد اکٹھے کیے بعد ازاں تحقیقات ٹیم کو سخت حفاظتی حصار میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیربھٹو کو طبی امداد دینے والے ڈاکٹروں کی ٹیم سے ملا گیا جہاں ٹیم نے ڈاکٹر مصدق اور دیگر ڈاکٹروں کے الگ الگ بیانات ریکارڈ کیے ٹیم نے ڈاکٹروں سے پوچھا کہ بے نظیربھٹو کوکیا گولی لگی تھی ان کے سر پر گہرا زخم کس چیز سے ہوا تھا آپ نے پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کیا  ڈاکٹروں نے ٹیم کو بتایا کہ ورثاء کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر پوسٹمارٹم نہیں کیا گیا۔

۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی