بند کریں
صحت صحت کی خبریںاٹلی کے شہر میلان میں 4منزلہ عمارت دھماکے سے تباہ‘ 2ہلاک‘ 50زخمی

اٹلی کے شہر میلان میں 4منزلہ عمارت دھماکے سے تباہ‘ 2ہلاک‘ 50زخمی

روم (آئی این پی) اٹلی کے شہر میلان میں چار منزلہ عمارت دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے اطالوی حکام نے بتایا کہ میلان میں چار منزلہ عمارت میں دھماکہگزشتہ رات ہوا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کے شیشے اور کھڑکیوں کے ٹکڑے چار سو میٹر دور جاگرے دھماکے کے بعد تباہ شدہ عمارت میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پالیا دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اطالوی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
19/09/2006 - 15:04:13 :وقت اشاعت