بند کریں
صحت صحت کی خبریںاسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک فلسطینی جاں بحق ‘بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ایک فلسطینی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/09/2006 - 18:09:00 وقت اشاعت: 20/09/2006 - 17:10:51 وقت اشاعت: 20/09/2006 - 13:31:35 وقت اشاعت: 19/09/2006 - 19:10:05 وقت اشاعت: 19/09/2006 - 18:48:30 وقت اشاعت: 19/09/2006 - 16:21:36 وقت اشاعت: 19/09/2006 - 15:04:13 وقت اشاعت: 19/09/2006 - 14:18:28

اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک فلسطینی جاں بحق ‘بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ایک فلسطینی خاتون چل بسی

غزہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 ستمبر2006 ) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا ۔ جبکہ 14کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ادھر نابلوس کے قریب چیک پوائنٹ پر حاملہ خاتون اسرائیلی فوج کی غفلت اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہو گئی-اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق نابلوس کے قریب گاؤں سانور میں ایک عمارت پر چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک فلسطینی جاں بحق ہوگیا ترجمان نے الزام عائد کیا کہ فلسطینی شہری کا تعلق صدر محمود عباس کی جماعت الفتح بریگیڈ سے تھا ترجمان نے بتایا کہ مغربی کنارے سے 14مطلوب فلسطینیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ادھر مغربی کنارے کے شمالی چیک پوائنٹ تاتورہ میں فلسطینی خاتون اسرائیلی فوج کی غفلت اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہو گئی- فوجی ترجمان کے مطابق خاتون نے شکایت کی تھی کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں اور وہ نابلوس شہر میں ڈاکٹر کے پاس جانا چاہتی ہے اسرائیلی فوج نے خاتون کو وہاں جانے سے روک دیا-
19/09/2006 - 16:21:36 :وقت اشاعت