ڈینگی بخار سے بچاوٴ کی دنیا کی پہلی ویکسین کے استعمال کی منطور دیدی گئی

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:20

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10دسمبر۔2015ء) میکسیکو کی وزارت صحت نے ڈینگی بخار سے بچاوٴ کی دنیا کی پہلی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق مچھر سے پھیلنے والی اس بیماری سے ہر سال 22 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ فرانسیسی فارموسیوٹیکل کمپنی سنوفی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ڈینگوڑیا نامی ویکسین 20 برسوں میں تیار کی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں میکسیکو میں تقریباً 40 ہزار افراد اس سے مستفید ہوں گے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گیے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’اس فیصلے کے ساتھ میکسیکو کو فرانس سمیت دوسرے ممالک پر اس وائرس کے پھیلاوٴ سے بچاوٴ کے حوالے سے سبقت حاصل ہوگئی ہے۔‘ڈینگی بخار ہر سال دنیا بھر میں 40 کروڑ افراد کو متاثر کرتا ہے، جن میں زیادہ تر خط استوا اور نیم خط استوا پر موجود شہری علاقوں کے باشندے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق لاطینی امریکہ اور ایشیا ممالک میں ہسپتالوں میں سب سے زیادہ اسی مرض سے متاثرہ مریضوں کو لایا جاتا ہے۔ڈینگی بخار کا شکار ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مچھر سے پھیلنے والی اس بیماری سے ہر سال 22 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یہ ویکسین نو سال سے زیادہ عمر کے بچوں اور 49 سال سے کم عمر افراد کو ان علاقوں میں دستیاب ہوگی جہاں یہ مرض وبائی صورت میں موجود ہوگا۔

ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سنوفی کا کہنا ہے کہ یہ چار قسم کے ڈینگی وائرس سے بچاوٴ کے لیے تیار کی گئی ہے۔سنوفی ویکسین ڈویڑن کے سربراہ اولیور چارمیل نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ’یہ عوامی صحت کی تاریخ میں بہت اہم لمحہ ہے۔‘اس کمپنی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ڈینگی بخار کے علاج کی تیاری پر 16 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی ہے۔یہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں ایک خاص قسم کے مچھر ’ایڈیس ایجپٹی‘ کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، جو شدید بخار اور دیگر قسم کی بیماریاں پھیلانے کا سبب بھی ہے۔ڈینگی بخار پہلی بار 1950 کی دہائی میں تھائی لینڈ اور فلپائن میں منظر عام پر آیا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی