وفاقی دارالحکومت میں موجود ہسپتال و لیبارٹریاں ماحول آلودہ کرنے میں پیش پیش

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10دسمبر۔2015ء)وفاقی دارالحکومت میں موجود سرکاری و نجی ہسپتال ، لیبارٹریاں اور طبی سنٹر بھی ماحول کو آلودہ کرنے میں پیش پیش ہیں ، ہسپتالوں میں صفائی کا ناقص نظام اور فضلہ ٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے اسلام آباد کا ماحول خراب ہونے لگا ہے جبکہ اسلام آباد ماحولیاتی کمیشن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہسپتال ، نجی کلینکس اور ڈسپنسریاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔

آن لائن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آلودگی کی بڑھتی ہوئی ایک وجہ سرکاری و نجی ہسپتال اور لیبارٹریوں سمیت چھوٹے بڑے 60سے زائد طبی مراکزبھی ہیں ، ہسپتالوں میں کلثوم انٹرنیشنل ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، شفاء انٹرنیشنل ، اسلامک انٹرنیشنل ، سی ڈی اے ہسپتال ، کے آر ایل ، مریم ہسپتال ، سرف ہسپتال ، علی میڈیکل سنٹر ، سرف ہسپتال ، پنجاب سوشل میڈیکل ، سٹی لیب ، ایکسل لیب ، ڈائیگنوسٹک سنٹر، میڈیکسی ہسپتال، بائیوپاتھ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ طبی ادارے اپنا فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے کوئی سائنسی طریقہ اختیار نہیں کرتے اور ایسے ہی کھلی جگہوں پر فضلہ پھینک دیا جاتا ہے جس سے بدبو ہوا میں پھیل جاتی ہے اور یہی فضلہ ہوا میں آلودگی کا باعث بنتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سے صرف چند ہسپتالوں کے پاس فضلہ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کا انتظار ہے جبکہ د یگر میں ایسا نہیں ہے ۔

دوسری جانب اسلام آباد میں قائم ماحولیاتی کمیشن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہسپتالوں ، لیبارٹریوں اور طبی مراکز کا فضلہ کھلی جگہ پر پھینکنے اور انہیں سائنسی طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے سے ماحول میں آلودگی پھیلتی ہے ۔کمیشن نے بتایا کہ وہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ایک سال کے اندر گندگی و غلاظت کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے انسییزیٹر مشن نصب کر نے کے لئے اداروں کو احکامات جاری کرے ۔

کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو اسلام آباد میں قائم تمام سرکاری و نجی طبی مراکز اور لیبارٹریوں کو چھ دن کے اندر فارما سوٹیکل انفیکشنز ، ڈلیوری اور ہیومن ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے ٹائم فریم دینے کی تجویز دی ہے۔واضح رہے کہ ماحولیاتی کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بنایا گیا تھا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی