سردی میں جلد کی خشکی اور خارش سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو نسخے

نہانے کے ساتھ ہی اچھی کوالٹی کا تیل استعمال کیا جائے تاکہ جلد کی قدرتی چکناہٹ برقرار رہے، طبی ماہرین

جمعہ 11 دسمبر 2015 15:50

سردی میں جلد کی خشکی اور خارش سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو نسخے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی)جیسے جیسے موسم سرد ہونے لگتا ہے انسانی جلد خشک اور مردہ نظر آنے لگتی ہے بلکہ جسم میں جگہ جگہ خارش پریشانی کا باعث بننے لگتی ہے جس کی وجہ فضا میں خشک ہوا ہے جو انسانی جسم سے نمی کو ختم کردیتی ہے تاہم ذرا سی توجہ اور چند آسان ہدایات پر عمل کرکے اس خشک موسم میں بھی جلد کو ترو رتازہ رکھا جا سکتا ہے۔

مریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں دیر تک گرم پانی سے نہانے سے جلد کے اندر موجود لازمی چکناہٹ ختم ہونے لگتی ہے جس سے جلد خشک ہونے لگتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ اپنے نہانے کے دورانیہ کو 10 منٹ تک لے آئیں اور جب کہ نہانے کے لیے ہلکا گرم پانی استعمال کریں۔ صابن میں انتہائی زیادہ پی ایچ موجود ہے جو انسانی جلد کی اوپری سطح کو متاثر کرتا ہے اور جلدی جلن اور خشکی کا باعث بنتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ نہانے کے بعد موئسچرائزنگ باڈی واش کا استعمال کیا جائے یا پھر نہانے کے ساتھ ہی اچھی کوالٹی کا تیل استعمال کیا جائے تاکہ جلد کی قدرتی چکناہٹ برقرار رہے۔

(جاری ہے)

جلد خشک ہوجانے پر اس پر خارش ہوجانا عام سی بات ہے اور لوگ خارش کرنے کے لیے کپڑا اور دیگر اشیا کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی سطح ٹوٹنے لگتی ہے بلکہ اس سے بیکٹریا جلد پر جگہ بنا لیتے ہیں اور ان سے جلد پر انفیکشن بھی ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایسا کرنا ہی چاہتے ہیں تو انتہائی نرم انداز میں کپڑے کا استعمال کریں اور کم قوت لگائیں تاکہ وہ جلد کو کھرچ نہ دے۔

نہانے کے بعد اکثر لوگ اپنی جلد کو خشک کرنے کے لیے خوب رگڑتے ہیں لیکن اس سے تولیے کے فائبر کی رگڑ آپ کی جلد کو مزید تباہ کردیتی ہے اور جلد پر کھچیاں بننے لگتی ہیں اس لیے ضرری ہے کہ آپ جلد کو خشک کرنے کے لیے تولیے کو رگڑنے کی بجائے تھپتھپائیں۔ نہانے کے فوری بعد گیلی جلد پر تیل یا کوئی موئسچرائزر لگائیں جس کی وجہ سے نمی اور چکناہٹ کے جلد کے اندر تک چلی جاتی ہے جو جلد کے تباہ سطح کو تازہ کردیتی ہے اور مزید توڑ پھوڑ سے بچالیتی ہے۔بہت سے لوگ نہانے کے بعد جلد پر موئسچرائزنگ کریم اور تیل لگانا پسند نہیں کرتے ہیں جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے حالانکہ خشکی کی وجہ سے جلد کے خلیوں ہونے والا گیب موئسچرائزنگ کی وجہ سے بھر جاتا ہے اور جلد مزید خراب ہونے سے بچ جاتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی