بند کریں
صحت صحت کی خبریںلاہور‘سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/12/2015 - 18:09:09 وقت اشاعت: 23/12/2015 - 18:04:27 وقت اشاعت: 23/12/2015 - 17:49:19 وقت اشاعت: 23/12/2015 - 17:29:40 وقت اشاعت: 22/12/2015 - 18:54:16 وقت اشاعت: 22/12/2015 - 14:02:25 وقت اشاعت: 21/12/2015 - 19:48:54 وقت اشاعت: 21/12/2015 - 16:40:22 وقت اشاعت: 20/12/2015 - 19:59:58 وقت اشاعت: 20/12/2015 - 12:47:17 وقت اشاعت: 17/12/2015 - 17:29:40

لاہور‘سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 دسمبر۔2015ء )سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی کمی اور صحت کی سہولیات فراہم نہ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی اور سہولیات کا فقدان پیدا ہونے سے متعدد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن پنجاب حکومت یا پھر محکمہ صحت کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔آئین کے تحت شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔درخواست میں پنجاب حکومت اور سیکرٹری صحت کو فریق بنایا گیا ہے۔

22/12/2015 - 14:02:25 :وقت اشاعت