بند کریں
صحت صحت کی خبریںپنجا ب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا اور صحت دشمنوں کے خلاف سخت کاروائی جاری

صحت خبریں

وقت اشاعت: 02/01/2016 - 14:43:11 وقت اشاعت: 01/01/2016 - 15:55:39 وقت اشاعت: 01/01/2016 - 15:06:54 وقت اشاعت: 31/12/2015 - 16:41:41 وقت اشاعت: 31/12/2015 - 15:05:12 وقت اشاعت: 31/12/2015 - 14:05:49 وقت اشاعت: 31/12/2015 - 13:42:32 وقت اشاعت: 31/12/2015 - 13:15:19 وقت اشاعت: 31/12/2015 - 12:54:23 وقت اشاعت: 31/12/2015 - 12:52:01 وقت اشاعت: 31/12/2015 - 11:59:58

پنجا ب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا اور صحت دشمنوں کے خلاف سخت کاروائی جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31دسمبر۔2015ء) پنجا ب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا اور صحت دشمنوں کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات پرپنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیموں نے برکت مارکیٹ میں واقع سفائر ہال، گرینڈ مارکیو اور فروسٹ چوائس فوڈز ، نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے گجومتہ میں واقع بلال ہوٹل ، خان ہوٹل اور میٹرو ریسٹورینٹ جبکہ عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے داروغہ والا میں واقع کرمانوالہ ہوٹل اور تاج باغ میں واقع المکہ سویٹس کو صفائی کی ناقص صورتحال کی بنا پر جر مانے عائد کئیے اور بہتری کے احکامات جاری کئیے۔

علاوہ ازیں عالمگیر روڈ اسلامپورہ میں واقع کیفے گلفشاں ، شہباز دہی بھلے ،مدینہ ریسٹورینٹ ، نیو جلندھر سویٹس اور بھٹی سویٹس جبکہ بند روڈ پر واقع رشید ہوٹل اور علی ہوٹل کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔

31/12/2015 - 14:05:49 :وقت اشاعت