چیف سیکرٹری کی صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، خضر حیات گوندل کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 1 جنوری 2016 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم جنوری۔2015ء)چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کو تاہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائیگی -وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل خواجہ،سیکرٹری صحت نجم شاہ ، لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل اور ایم ایس صاحبان ودیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہروں کی طرح دیہی علاقوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے-انہوں نے کہا کہعوام کو معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں- دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کو پرکشش تنخواہ اور مراعات دی جارہی ہیں تاکہ وہ زیادہ محنت اور جذبے سے کام کریں- انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپل اور ایم ایس صاحبان کوہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں ادویات، بنیادی سہولیات اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے بہتر کارکردگی پرپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس کی تعریف جبکہ سروسز ہسپتال کے ایم ایس کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں ہسپتالوں کو درپیش انتظامی اور مالی مسائل بھی زیر غور آئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی