بند کریں
صحت صحت کی خبریں تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ، سندھ حکومت کو بچوں کی اموات سے کوئی غرض نہیں،سندھ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 09/01/2016 - 14:30:23 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 14:01:57 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 14:01:05 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 13:24:22 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 13:17:48 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 13:01:18 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 12:35:47 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 12:10:35 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 11:46:59 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 11:20:40 وقت اشاعت: 09/01/2016 - 11:19:55

تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ، سندھ حکومت کو بچوں کی اموات سے کوئی غرض نہیں،سندھ حکومت کی یہ غفلت ناقابل معافی جرم ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تھر میں غذائی قلت سے شیر خوار بچوں کی اموات پر سندھ حکومت پرشدید تنقید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تھر میں غذائی قلت سے شیر خوار بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے لیکن سندھ حکومت کو بچوں کی اموات سے کوئی غرض نہیں،سندھ حکومت کی یہ غفلت ناقابل معافی جرم ہے۔ہفتہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت تھر کے بچوں کو آلودہ پانی پینے پر مجبور کررہی ہے،تھر میں بنیادی مراکز صحت غیر فعال ہیں،سندھ حکومت کی یہ غفلت ناقابل معافی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر میں غذائی قلت سے شیر خوار بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے لیکن سندھ حکومت کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔

09/01/2016 - 13:01:18 :وقت اشاعت