ہیپاٹائٹس سی کی دوا سوفوبیور کی قیمت 9999 مقرر کر دی گئی

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹرڈ ہیپاٹائٹس سی کی دوا سوفوبیور کی قیمت 9999 روپے مختص کر دی گئی ہے۔ڈرگ اتھارٹی کی طرف سے دوا تیار کرنے کی نو کمپنیوں کو اجازت دی گئی تھی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسرڈ کی جانے والی کمپنیوں میں سے ایک اسلام آباد میں قائم گلوبل فارما نے جگر کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر دوا کی قیمت دس ہزار مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پرائسنگ بورڈ کے دو اجلاسوں میں معاملہ زیر بحث رہا تاہم گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں قیمت کا تعین کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس پرائسنگ کمیٹی کے چیئرمین امان اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹریز ہیلتھ کے نمائندوں،بی پی ایم اے اور ڈرگ اتھارٹی ماہرین نے شرکت کی تھی دوا بنانے والی جن لوکل کمپنیوں کو اجازت دی گئی ان میں سے صرف ایک نے قیمت 10 ہزار روپے تک ازخود مختص کی تاہم وزارت صحت کے حکام سے قیمت 26 ہزار روپے مقرر رکھنے کو کہا گیا ۔ کئی کمپنیوں نے پاکستان میں دوائی تیار کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی جس کے بعد 16 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تاہم اتھارٹی نے کمپنیوں کی قیمتوں میں تاخیر کی جس سے کمپنیاں ڈرگ تیار کرنے کے قابل نہ ہو سکیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی