تھر میں موت کا رقص جاری، ہلا کتوں کی تعداد64ہو گئی

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری۔2016ء )تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا مزید 5 بچے انتقال کرگئے۔رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 64 ہوگئی۔

(جاری ہے)

تھر کے صحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث ماوٴں کی گودیں اجڑنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،سول ہسپتال مٹھی میں غذائی کی کمی کے باعث 5 بچے دنیا سے رخصت ہوگئے۔مرنے والے بچوں کی عمریں ایک سے 5 دن کے درمیان ہے،19 دنوں میں 64 بچے انتقال کرچکے ہیں،سول ہسپتال مٹھی میں چھیالیس بچے زیر علاج ہیں۔

Your Thoughts and Comments