برازیل میں ذکا وائرس سے متاثرہ 5بچے زندگی کی بازی ہار گئے

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری۔2016ء)برازیل میں ذکا وائرس سے متاثرہ 5بچے زندگی کی بازی ہار گئے ۔برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک کے شمال مغربی حصے میں ذکا وائرس سے متاثرہ 5بچے ہلاک ہوگئے ‘ ابھی تک 224افراد میں ذکا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے ‘ وزارت صحت کے مطابق ذکا وائرس کے باعث نئے پیدا ہونے والے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور اس وائرس سے بچوں کی دماغی نشوونما شدید متاثر ہو رہی ہے۔

Your Thoughts and Comments