ہارون آباد‘ضلع بھر میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ میٹرنٹی ہومز قائم سینکڑوں زچہ بچہ کی زند گیاں داؤں پر لگنا معمول بن گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 13:12

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء ) ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ میٹرنٹی ہومز قائم سینکڑوں زچہ بچہ کی زند گیاں داؤں پر لگنا معمول بن گیا۔ اکثر وبیشتر ڈلیوری کے دوران قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں ۔مقامی انتظامیہ خاموش متاثرین سر اپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق سماجی شخصیت ڈاکٹر نسیم اختر کیانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر بھر میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ شدہ میٹرنٹی ہومز ز نے زچہ بچہ کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں ۔

گلی ،محلوں اور خاص طور پر دیہی علاقہ جات میں غیر میعاری میٹرنٹی ہومز کے سبب دوران آپریشن متعدد زچہ بچہ زندگی کی بازی ہا ر گئیں ۔ایسے سینٹروں کے خلاف محکمہ کی طرف سے کاروائی کرنے کی بجائے اعلیٰ آفیسران انکے سرپرست بن گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نان کوالیفائڈ ڈاکٹرز ،لیڈی ڈاکٹر ز اور دائیاں خواتین کی جانوں کے دشمن ہوگئے ۔اکثر پرائیویٹ ہسپتال ،میٹرنٹی ہومز میں صحت و صفائی کی حالت انتہائی ناقص ہے اور غیر میعاری سرجری کے آلات ہیں جبکہ اکثر پرائیویٹ ہسپتال اور میٹرنٹی ہومز پنجاب ہیلتھ کمیشن لاہور سے رجسٹرڈ شدہ بھی نہیں ہیں جس وجہ سے ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں ہو پا رہی جس کے نتیجہ میں متاثرین دفتروں کے چکر لگا لگا خوار ہو رہے ہیں ۔

ڈاکٹر نسیم اختر کیانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری صحت حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر بھر کے تمام پرائیویٹ ہسپتالز ،میٹرنٹی ہومز ،زچہ بچہ سنٹرز کو ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کے پاس رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی