سول ہسپتال کراچی میں ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی تک پہنچنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے ،عبداللہ ہنگورو

جمعرات 21 جنوری 2016 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول اسپتال کراچی یونٹ کے صدر عبداللہ ہنگورو ،جنرل سیکریٹری افتخار احمد بابونے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سو ل اسپتال کراچی میں ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی تک پہنچنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے کیونکہ اسپتال کی ایمرجنسی کے اندر داخل ہونے کاراستہ کھلنے کے باعث عام راہگیروں ، ٹھیلے والوں اور مختلف اقسام کی اشیاء فروخت ایمرجنسی کے راستے میں کاروباری مراکز بنا رکھے ہیں اس کے علاوہ موٹرسائیکل اسٹیڈ و،کار پارکنگ،عام گاڑیوں کی گزر گاہ، رکشاؤں و ٹیکسی نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں افتخار احمد بابونے کہا کہ یہ سب سیکیورٹی انتظامیہ و سیکیورٹی گارڈ کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے کیونکہ سیکیورٹی گارڈ ان سے بھتہ لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ کہ سول ٓاسپتال کی ایمرجنسی کے پاس پولیس چوکی بھی واقع ہے ۔ لیکن اس پولیس چوکی کے باوجود انتظامیہ کی بے بسی سمجھ نہیں آتی، پولیس وسیکیورٹی گارڈ کے ہوتے ہوئے سول اسپتال کی ایمرجنسی و اوپی ڈی کا راستہ کلیرنہیں ہوتا۔ یونٹ صدرعبداللہ ہنگورو نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامیہ کی نااہلی و بھتہ گیری کی وجہ سے ایکسیڈنٹ و ایمرجنسی کی صورت میں آنے والے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے انتظامیہ کو اندازہ نہیں ۔

سول اسپتال کراچی یونٹ کے صدرعبداللہ ہنگورو اور جنرل سیکرٹیری افتخار احمد بابو نے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر محمد سعیدقریشی سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے راستے کو ٹھیلے والوں ، مختلف اقسام کی اشیاء فروخت کرنے والوں، موٹرسائیکل اسٹیڈ و،کار پارکنگ،عام گاڑیوں کی گذر گاہ، رکشہ و ٹیکسیوں کے کھڑے نہ ہونے پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے رکشہ و ٹیکسی والے مریضوں کو اندر چھوڑنے کے بعد دوسرے گیٹ سے فوری واپس کیا جائے سول اسپتال ایمرجنسی کے راستے میں کسی بھی ٹھیلے والوں ، مختلف اقسام کی اشیاء فروخت کرنے والوں ، موٹرسائیکل اسٹیڈ ڈ،کار پارکنگ،عام گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی اجازت نہ ہو۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو