مقابلے کے اس دور میں صرف وہی فارماسیوٹیکل کمپنیاں اپنا بزنس بڑھا سکیں گی جن کی ادویات کا معیار بہتر اور قیمت مناسب ہو گیوزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید کاپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ سیمینار کی افتتاحی نشست سے خطاب

بدھ 20 ستمبر 2006 18:09

لاہور( آئی این پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فارمیسی کے شعبے کی ترقی کے لئے تاریخی نوعیت کے اہم اقدامات کئے ہیں ان سے فارمیسی سروسز اور ہیلتھ کے شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں فارمیسی کے شعبے کو نظر انداز کیا گیاتاہم موجودہ حکومت کے صحت کے شعبہ کے لئے شروع کئے گئے پروگرام کے تحت فارماسسٹس کے تمام مطالبات کو منظو رکر لیا گیا ہے اور فارمیسی کی صنعت کو متعدد مراعات دی گئی ہیں-انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لئے ترقی کے وسیع مواقع ہیں اور حکومت پنجاب صنعتی اسٹیٹس میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو جگہ مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے ۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے نفاذ اور مقابلے کے اس دور میں صرف وہی فارماسیوٹیکل کمپنیاں اپنا بزنس بڑھا سکیں گی جن کی ادویات کا معیار بہتر اور قیمت مناسب ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار ” پاکستان میں ڈبلیو ٹی او کے تحت فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لئے مواقع “ کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی سہیل احمد ،ایڈوائزر ڈبلیو ٹی او سیل انعام الحق، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوینئر ڈبلیو ٹی او اکبر شیخ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔

وزیر صحت نے کہا کہ حکومت نے فارما سیوٹیکل سیکٹر کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اب انہیں بھی چاہیے کہ وہ عوام کو معیاری و موثر ادویات کی فراہمی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر یں -انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو صحت کی معیاری و جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں جن میں ملتان ، فیصل آباداور وزیر آباد میں امراض قلب کے ادارے ، ملتان ، فیصل آباد اور لاہور میں برن ہسپتالوں کا قیام اور لاہور میں ایشیا ء کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال کے قیام جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں - انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کے قیام سے فارما سیوٹیکل سیکٹر کو بھی ترقی کے مواقع ملے ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ فارما سیوٹیکل سیکٹر عوام کو جدید و معیاری ادویات کی مناسب قیمت پر فراہمی کو یقینی بنائے گا-وزیر صحت نے کہا کہ صوبے میں لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کا ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام شروع کیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت ایک سال کے اندر دیہی مراکز صحت جبکہ دو سالوں میں بنیادی مراکز صحت میں تمام عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ ان مراکز صحت میں سٹاف، عمارت ، پانی ، گیس ، بجلی اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی پر دو برسوں میں 5.5 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور صوبہ کے 295 رورل ہیلتھ سنٹروں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے اضلاع کو ایک ارب روپے فراہم کر دیئے گئے ہیں-وزیر صحت نے بتایا کہ صوبے بھر میں ان مراکز کے لئے تقریباً 6 سو میڈیکل آفیسرز ، 141 خواتین میڈیکل آفیسرز ، 90ڈینٹل سرجنز کی پرکشش مشاہرہ پر بھرتی مکمل کر لی گئی ہے اور بنیادی مراکز صحت کے ڈاکٹروں کو پوسٹ گریجوایٹ کورس میں ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ ان مراکز میں دو سال تک کام کرنے والے ڈاکٹر کو پبلک سروس کمیشن کے تحت ریگولر سلیکشن کیلئے 25 اضافی نمبر دیئے جائیں گے-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی