میانوالی‘گرڈ سٹیشن فیسکو کا شفٹ انچارج دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

میانوالی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین21فروری2008)132 کے وی گرڈ اسٹیشن فیسکو (واپڈا) میانوالی کا شفٹ انچارج ایس ایس او ذوالفقار علی دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا- تفصیلات کے مطابق 132 کے وی گرڈ اسٹیشن فیسکو ( واپڈا) میانوالی کا شفٹ انچارج ڈیوٹی کے بعد گر گیا تو رات کے وقت اس کو دل کا دورہ پڑا اس کو فوری طور پر ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا متوفی کی نماز جنازہ واندھی آرائیاں میں ادا کی گئی-

Your Thoughts and Comments