امریکی ماہرین نے جسم میں خون کی گردش دکھانے والا کیمرہ تیار کر لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 13:35

کیلی فورنیا ۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) امریکی ماہرین نے ایسا کیمرہ اور امیجنگ نظام تیار کیا ہے جو جلد کی گہرائی میں جھانک کر خون کے بہا کو دکھاتا ہے۔ یونیورسٹی آف واٹرلو کے ماہرین کی جانب سے نے یہ کیمرہ سسٹم بنایا گیا ہے جسے ہیمو ڈائنامک امیجنگ سسٹم کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے خون، رگوں اور دل کے امراض کی پیشگوئی بھی ممکن ہوسکے گی۔

یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پرانے نظاموں کے ذریعے صرف ایک جگہ (نبض) سے ہی خون کو نوٹ کیا جا سکتا ہے جب کہ یہ سسٹم ورچول سسٹم کی طرح کام کرتا ہے اور جسم کے پورے نظام میں خون کی گردش پر نظر رکھتا ہے اور اس کے ذریعے بدن کے قریبا ہر نقطے پر خون کا دبا بھی نوٹ کیا جا سکتا ہے جو کمپیوٹر پروگرام میں جا کر جسم کے خونی نظام کی مکمل تصویر فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اس نظام کے ذریعے بوڑھے افراد میں خون کے دبا سے وابستہ امراض کی بروقت اور وقت سے قبل پیش گوئی کی جا سکتی ہے، اسی طرح چھوٹے بچوں کی نگہداشت اور جلنے والے امراض کے زخم ٹھیک کرنے میں بھی مدد ملے گی، یہ سسٹم حقیقی وقت میں لگاتار خون کے بہا اور پریشر کو نوٹ کرتا ہے، اگر کہیں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ ہو گی تو اس کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکتی ہے۔

ہیمو ڈائنامک امیجنگ سسٹم کی تیاری میں کئی ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں جن میں امیجنگ، کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور دیگر علوم شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ نظام ایکس رے اور الٹراسانڈ سے بھی محفوظ ہے جس میں جلد پر آنے والی روشنی میں تبدیلی سے خون کے بہا ؤکو نوٹ کیا جا سکتا ہے۔ اب اگر خون کی کسی نالی میں کوئی رکاوٹ ہے تو اس کی نشاندہی بھی آسانی سے ہو جاتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس نظام کو مزید بہتر بنا کر بدن میں خون کے دبا اور امراضِ قلب کا پتا بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی