چین میں گدھے کی کھال سے عورتوں کے لیے ”ٹانک “تیارہوتا ہے

یہ دوائی خون میں کمی ، کھانسی اور چکر آنے میں مفید ثابت ہوئی ہے چین میں ہر سال 5000ٹن ٹانک 40لاکھ کھالوں سے تیار کیا جاتا ہے

جمعرات 28 جنوری 2016 16:21

چین میں گدھے کی کھال سے عورتوں کے لیے ”ٹانک “تیارہوتا ہے

جنان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جنوری۔2016ء) چین میں گدھے کی کھالوں کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ، چین میں گدھے کی کھال سے ایک دوائی تیار کی جاتی ہے جسے روایتی چینی دوائی (ٹی سی ایم )”ایجاؤ “کہا جاتا ہے ،گدھے کی کھال کو ابال کر اور اسے صاف کر کے اسے ایک ٹانک تیار کیا جاتا ہے جسے خاص طورپر خواتین استعمال کرتی ہیں ، یہ خون کی کمی ، کھانسی اور چکر آنے میں مفید خیال کی جاتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ چین میں گدھے کی کھالوں کی زبردست مانگ ہے جسے نقلی کھالوں کی فروخت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ۔

ایک اندازے کے مطابق فروخت کے لیے پیش کی جانے والی 40فیصد کھالیں نقلی ہوتی ہیں ،اس لیے طلب پوری کرنے کے لیے تاجر دوسرے جانوروں کی کھالوں کو گدھے کی کھال ظاہر کر کے فروخت کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چین کے مشرقی صوبے شان ڈانگ میں یہ بیماریاں عام طورپر پائی جاتی ہیں اس لیے ان علاقوں میں گدھے کی کھال کی طلب بہت زیادہ ہے ۔ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ہر سال 5000ٹن یہ دوا تیار کی جاتی ہے جس کے لیے گدھے کی 40لاکھ کھالیں درکار ہوتی ہیں جبکہ چین کی مقامی پیداوار ایک لاکھ 80ہزار کھالیں ہے ۔

گدھے کی ایک کھال کی چین میں اوسط قیمت 400امریکی ڈالر ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق بعض لوگ گھوڑے ،بندر ، بیل اور سور کی کھال کو گدھے کی کھال ظاہر کر کے فروخت کر دیتے ہیں ۔ مذکورہ ٹانک تیار کرنے والوں نے بتایا ہے کہ اصل فوائد صرف گدھے کی کھال سے حاصل ہو سکتے ہیں دیگر جانوروں کی کھال سے نقصان کا خدشہ بھی ہے جبکہ گھوڑے کی کھال سے تیار کرردہ ٹا نک سے عورتوں میں اسقاط حمل بھی ہو سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ دنوں ہوٹلوں میں گدھے کا گوشت پکائے جانے کا انکشاف ہواتھا تو ملک بھر میں یہ سوال بڑے زور شور سے اٹھایا گیا تھا کہ گوشت پاکستان میں پک رہا ہے تو کھالیں کہاں جارہی ہیں ؟ اس کی صدائے باز گشت قومی اسمبلی کے فلور پر بھی سنی گئی تھی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی