سائنس دانوں کا ایڈز کے علاج میں 2 اہم پیش رفت سامنے آنے کا دعویٰ

جمعہ 29 جنوری 2016 11:55

سائنس دانوں کا ایڈز کے علاج میں 2 اہم پیش رفت سامنے آنے کا دعویٰ

ڈیلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) سائنسدانوں نے دنیا میں خوف پھیلانے والی بے علاج بیماری ایڈزکو قابو کرنے میں دو اہم پیش رفت سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں ایڈز کے جسم میں چھپے رہنے کی وجہ اور اس کے ذمہ دار سیکڑوں جین دریافت کیے گئے ہیں۔شکاگو کے نارتھ ویسٹرن فائنبرگ اسکول آف میڈیسن کے ماہرین کے مطابق یہ بات معلوم ہوچلی ہے کہ ایڈز بدن میں کس طرح سفرکرتا ہے اور کیسے چھپ کررہتا ہے یہاں تک کہ وہ اگر خون میں بھی نہ آئے تب بھی اسے شناخت کرنا ممکن ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہیکہ اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ وائرس کم کرنے والی دوائیں روکنے کے بعد ایڈز بدن میں کیسے پوشیدہ رہتا ہے اور کس طرح واپس پلٹتا ہے اور اس سے بہتر دوا بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلاس کی یوٹی ساوٴتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر کے ماہر ڈاکٹر نے بتایا کہ ایچ آئی وی وائرس ایک پروٹین Tat بناتا ہے جو 400 جین پر حملہ کرکے ان کو تبدیل کرتا ہے تاکہ ایڈز بدن میں مزید پھیل سکے جب کہ اس کے علاوہ ایچ آئی وی وائرس صحت مند خلیات کو تباہ کرتا رہتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے والے امنیاتی خلیات کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

ماہرین نے ایڈز کے طریقہ واردات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ آئی وی وائرس 400 کے قریب جین پر اثرانداز ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ ایچ آئی وی کس طرح جین کو تبدیل کرکے صحت مند خلیوں کو اپنے لیے استعمال کرتا ہے اور کس طرح خلیات کو تباہ کرتا ہے اور اسی تحقیق سے معلوم ہوا کہ بھرپور علاج اور دواوٴں کے باوجود بھی ایڈز کیوں اور کس طرح بڑھتا رہتا ہے۔

دوسری جانب اٹلی میں واقع قومی ادارہ برائے صحت میں انسانوں پر ایسی ویکسین آزمائی جارہی ہے جو Tat پروٹین کو روکتی ہیں اور اس کے بہت امید افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ اینٹی وائرل دواوٴں کے بعد بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خون میں ایچ آئی وی وائرس ختم ہوگیا لیکن وہ بدن میں موجود رہتا ہے اوردوا بند کرنے کی صورت میں فوراً پلٹ کر حملہ کرتا ہے جب کہ اس تحقیق سے علاج کرانے والے افراد کے دوبارہ ایڈز کے مریض بننے کی وجہ معلوم کرنے اور علاج میں بہت مدد ملے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی