چینی کھانے میں خشخاش پاؤڈر ملا کر غم غلط کرنے لگے

سوپ ، مچھلی او ر فرائی چکن میں پاؤڈر ملانے سے مزہ دوبالا ہو جاتا ہے حکومت نے خشخاش کیپسول کی خریدو فروخت پر سزا کا اعلان کر دیا

جمعہ 29 جنوری 2016 15:00

د و ہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) چین کے بعض علاقوں میں ریسٹوران مالکان نے کھانے میں خشخاش پاؤڈر ملانے کا غیر قانونی کام شرووع کرد یا ہے ۔ گذشتہ روز محکمہ خوراک سے تعلق رکھنے والے اہلکارروں نے شمال مغربی چین کے صوبے شان ژی کے ایک ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر مٹن نوڈلزمیں ملائے گئے خشخاش پاؤڈر کا پتہ چلایا جبکہ ایک ہفتے میں ایسے 35ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کا پتہ چلایا گیا جو اس خطر ناک کام میں ملوث تھے ۔

معلوم ہوا ہے کہ مالکان عام طورپر خشخاش کے دانوں کا پاؤڈر تیار کر لیتے ہیں اسے سوپ ،مچھلی اور فرائی چکن میں شامل کر دیتے ہیں ، اس سے کھانے کا ٹیسٹ مزے دار ہو جاتا ہے اور کھانے والا ذہنی سکون بھی محسو س کرتا ہے اور تھوڑی دیر کے لیے غم روز گار سے بے نیاز ہوجاتا ہے اس پر مستی کی کیفیت طاری ہوتی ہے چین میں لوگ اب اس سے اپنا غم غلط کرنے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

مالکان کا خیال ہے کہ اس طرح گاہک باربار آتا ہے ،خشخاش پاؤڈر میں ہلکا سا نشہ پایا جاتا ہے جو درد کو کم کرتا اور کھانسی میں آرام پہنچاتا ہے یہ پاؤڈر درد اور کھانسی دور کرنے والی دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ حکومت نے خشخاش کے کیپسول بیچنے ، خریدنے اور ذخیرہ کرنے پر 15دن قید یا تین ہزار یوآن جرمانے کی سزا کا اعلان کر رکھا ہے تا ہم ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ خشخاش پاؤڈر کا زیادہ استعمال پٹھوں کے نظام کو نقصان پہنچاتا ہے اور آدمی کو نشے کا عادی بنا دیتا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی