بند کریں
صحت صحت کی خبریںا لسی ،لہسن ،ادرک ، پیاز کا سوپ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی میں مفید ہیں‘ طبی کانفرنس ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 02/02/2016 - 11:41:32 وقت اشاعت: 01/02/2016 - 16:39:23 وقت اشاعت: 01/02/2016 - 16:19:48 وقت اشاعت: 01/02/2016 - 16:14:03 وقت اشاعت: 01/02/2016 - 14:11:35 وقت اشاعت: 01/02/2016 - 13:36:33 وقت اشاعت: 01/02/2016 - 13:14:26 وقت اشاعت: 01/02/2016 - 11:50:35 وقت اشاعت: 31/01/2016 - 13:59:32 وقت اشاعت: 31/01/2016 - 13:59:32 وقت اشاعت: 30/01/2016 - 14:28:30

ا لسی ،لہسن ،ادرک ، پیاز کا سوپ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی میں مفید ہیں‘ طبی کانفرنس

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری۔2016ء)دورِ حاضر میں ہمیں صحت کے حوالہ سے جن امراض نے پریشان کیا ہوا ہے ان میں بلند فشار خون یا بلڈ پریشر ایک انتہائی پریشان کن مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے،اس کے مریضوں میں بھی بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، بلڈ پریشر کے مرض میں تیزی سے اضافہ کی بڑی وجہ فطرت سے دوری ، ورزش کا فقدان ، پریشانیاں اور جدید طرز زندگی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام بلڈ پریشر اسباب ، علامات اور تدارک کے عنوان کے تحت منعقدہ ایک طبی مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔حکیم محمداحمد سلیمی، حکیم محمدافضل میو ، حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری، حکیم وسیم انور ، حکیم امجد وحید بھٹی ،حکیم محمد شفیق ، حکیم عطاالرحمن صدیقی، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم حام محمود، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل، حکیم سکندر حیات زاہد اور کئی نامور اطباء کرام نے بھی بلڈ پریشر کی زیادتی کے حوالہ سے اپنے تجربات اور مجربات بیان کیے اور اسے قابل علاج بیماری قرار دیا ۔

سابقہ چیف سائنٹیفک آفیسر PCSIR لیبارٹری ڈاکٹر خالد محمود جنجوعہ نے اس موقع پر بلڈ پریشر کے اسباب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمک کی زیادتی ، ورزش کا فقدان ، چکنائی کی زیادتی ، موروثیت،کولا مشروبات کا کثرت استعمال ،سگریٹ و شراب نوشی اور جنک فوڈ بلڈ پریشر کے بنیادی اسباب ہیں اس سے محفوظ رہنے کے لیے السی ،لہسن ،ادرک ، پیاز کے سوپ کا استعمال، متوازن خوراک اور مناسب ورزش ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شربت بزوری کے اجزائے نسخہ کا سفوف استعمال کرنے سے بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے اس کے علاوہ پوٹاشیم اور کیلشیم پر مبنی غذاؤں کااستعمال اور نمک سے پرہیز ضروری ہے ۔

01/02/2016 - 13:36:33 :وقت اشاعت