بند کریں
صحت صحت کی خبریں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن کل منایا جائے گا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 04/02/2016 - 12:09:21 وقت اشاعت: 03/02/2016 - 17:03:31 وقت اشاعت: 03/02/2016 - 16:16:04 وقت اشاعت: 03/02/2016 - 13:17:51 وقت اشاعت: 03/02/2016 - 12:30:15 وقت اشاعت: 03/02/2016 - 11:36:23 وقت اشاعت: 03/02/2016 - 11:21:51 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 16:19:42 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 16:05:27 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 14:52:13 وقت اشاعت: 02/02/2016 - 14:44:50

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن کل منایا جائے گا

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن کل جمعرات کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن ہر برس کی طرح امسال بھی 4فروری جمعرات کو منایا جائے گا ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق غریب اور ترقی پذیر ممالک میں 70فیصد اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔ورلڈ کینسر ریسرچ فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال بیس ہزار سے زائد افراد الکوحل کے استعمال سے کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کینسر کا مرض پاکستان میں بھی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے او ر اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

03/02/2016 - 11:36:23 :وقت اشاعت