برازیل ،زکا وائرس پھیلانے والے مچھروں کے خلاف ’اعلانِ جنگ

جمعرات 4 فروری 2016 12:09

برا زیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء)برازیل کی صدر دلما روسیف نے قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں مہلک زکا وائرس پھیلانے والے مچھّروں کے خلاف جنگی پیمانے مہم چھیڑنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے ٹی وی کے لیے ریکارڈ کے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہفتے کا روز پوری قوم کو متحرک کرنے کا دن ہوگا جس کے دوران ملک کے ہزاروں فوجی اور سرکاری ملازمین گھروں اور دفتروں سے ایسے مچھروں کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زکا وائرس پھیلانے والے ایڈیز ایجپٹ نامی مچھر سے لڑائی کے لیے وفاق نے مناسب رقم کا بند و بست کیا ہے کیونکہ یہ جنگ ہاری نہیں جا سکتی۔ان کا کہنا تھا ’اس لڑائی میں ہم سبھی کو شریک ہونا چاہیے۔ ہمیں ہر شخص کی مدد اور خیر سگالی چاہیے۔

(جاری ہے)

تعارن کریں اور اپنے اہل خانہ اور اپنی برادری کو بھی اس کے لیے متحرک کریں۔ان کا مزید کہنا تھا ’میں اس بات بات زور دوں گی کہ چونکہ سائنس نے ابھی زکا وائرس کی ویکسین تیار نہیں کی اس لیے اس بیماری سے بچاوٴ کا سب سے موثر طریقہ ایسے مچھّروں کے خلاف سخت ترین لڑائی ہے۔

‘برازیل کی صدر نے کہا کہ وہ اس موقع پر ماوٴں اور مستقبل میں ہونے والی ماوٴں کو خاص طور پر پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ’ہم آپ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سب کچھ کریں گے، جو کچھ بھی ہم سے ہو سکے گا۔ ہم مائیکرو پیتھی سے متاثر ہونے والے بچوں اور ان کے خاندان والوں کی ہر ممکن حمایت اور مدد کریں گے۔‘ادھر امریکہ اور اقوام متحدہ میں محکمہ صحت کے حکام نے برازیل پر اس بات کا الزام عائد کیا کہ وہ اس بارے میں کافی ڈیٹا یا نمونے نے نہیں فراہم کر رہا ہے جس سے اس بات کا تعین کیا جا سکے کا آیا یہ وائرس ہی غیر معمولی چھوٹے سر کے بچوں کی پیدائش میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں معلومات کی کمی ہی سے اس کی تشخیص، دوا اور ویکسین تیار کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے۔امریکہ اور یورپ میں لیبارٹریز کا کہنا ہے کہ انہیں اس وائرس کی ترویج کے متعلق موثر تحقیق کی لیے ضروری ہے کہ اس سے پہلے جو وبا پھیلی تھی اس کے بھی نمونے فراہم کیے جائیں۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ برازیل میں محققین اور انسٹی ٹیوٹ کے لیے تکنیکی سطح پر طور جینیاتی مواد کی، بشمول زکا وائرس سے متاثرہ خون کے نمونوں کو، تقسیم کرنا غیر قانونی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زکا وائرس کو عالمی سطح پر خطرہ قرار دیا جاچکا ہے اور اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس وائرس سے ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش ہورہی ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی زکا وائرس کے دو معاملے سامنے آئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی کے دو رہائشی حال ہی میں کریبیئن ممالک سے لوٹے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی