بند کریں
صحت صحت کی خبریںتھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ،مزید5بچے دم توڑ گئے
رواں برس مختلف بیماریوں ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 06/02/2016 - 15:36:27 وقت اشاعت: 06/02/2016 - 13:34:54 وقت اشاعت: 06/02/2016 - 11:44:40 وقت اشاعت: 06/02/2016 - 11:16:09 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 16:18:08 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 15:10:40 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 13:03:12 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 13:02:19 وقت اشاعت: 05/02/2016 - 12:49:53 وقت اشاعت: 04/02/2016 - 16:30:58 وقت اشاعت: 04/02/2016 - 15:15:18

تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ،مزید5بچے دم توڑ گئے

رواں برس مختلف بیماریوں اور غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد140ہوگئی ہے ۔اسپتال ذرائع

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء)تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،جمعہ کومزید5بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں برس ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد140ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھر کے علاقے مٹھی کے سول اسپتال میں مختلف بیماریوں کا شکارمزید3جبکہ چھاچھرومیں 2بچے دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دم توڑنے والے بچوں میں 8 اور15ماہ کی دو بچیاں جبکہ 23،7 اور4ماہ کے3بچے شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق مٹھی سول اسپتال ، چھاچھرواوراسلام کوٹ کے اسپتالوں اب بھی 50کے قریب بچے زیرعلاج ہیں جبکہ 5بچوں کو حیدرآباد ریفرکردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث140بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے تھر کا نقشہ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور اب تھر کا تذکرہ واشنگٹن میں بھی ہوتا ہے۔

05/02/2016 - 15:10:40 :وقت اشاعت